
عمران خان نے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا
ہمیں عدلیہ اور ایگزیکٹو سے کوئی ریلیف نہیں مل رہا، ہمیں دیوار کے ساتھ لگایا گیا ہے، ہمارے پاس سڑکوں پر آنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچا. سینیٹرعلی ظفر کی اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو
میاں محمد ندیم
ہفتہ 31 مئی 2025
16:57

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ملک گیر تحریک کو عمران خان جیل سے خود لیڈ کریں گے تاہم احتجاجی تحریک کا مرکز اسلام آباد نہیں ہوگا سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ احتجاجی تحریک کا پلان بنا کر دینے کی ذمہ داری لگی ہے جو پوری کروں گا، چند دنوں میں احتجاجی تحریک کی حکمت عملی تیار ہو جائے گی جو سابق وزیراعظم کو پیش کروں گا. انہوں نے کہا کہ وکلا اور پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد منصوبہ بندی طے کریں گے، عمران خان بہت سنجیدہ ہیں اب جو تحریک چلے گی ایسی تحریک اس سے پہلے کبھی نہیں چلی ہو گی سینیٹر علی ظفر کے مطابق عمران خان نے کہا کہ ہمیں دیوار کے ساتھ لگایا گیا ہے، ہمارے پاس سڑکوں پر آنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچا، ملک بھر میں احتجاج کریں گے جسے میں خود جیل سے لیڈ کروں گا، احتجاجی تحریک سے متعلق تمام ہدایات میں جیل سے دوں گا. تحریک انصاف کے راہنما نے کہا عمران خان نے کہا کہ اس دفعہ تحریک پوری منصوبہ بندی اور تیاری کے ساتھ چلا کر نتیجہ خیز بنانا ہے، تحریک چلانے میں رکاوٹیں آتی ہیں لیکن ہمیں بھی طریقے آتے ہیں. علی ظفر نے کہا کہ اگلی ملاقات کے بعد عمران خان خود ذمہ داریاں تفویض کریں گے، انہوں نے پارٹی لیڈرشپ کے بارے میں کہا کہ ان پر اعتماد ہے لیکن تحریک میں خود لیڈ کروں گا، تحریک کے حوالے سے ذمہ داریاں مختلف لوگوں کو دی جائیں گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 5 جون کو عمران خان کی کیس کی سماعت ہوتی ہے یا نہیں یہ سوالیہ نشان ہے لیکن ہمیں امید ہے کہ ریلیف ملے گا.

مزید اہم خبریں
-
امداد یا موت: غزہ: کے ایک بے گھر خاندان کی تکلیف دہ کہانی
-
پی پی 52 ضمنی الیکشن؛ غیرحتمی نتائج میں ن لیگی امیدوار کو واضح برتری حاصل، وکٹری سپیچ بھی کردی
-
ڈیرہ غازی خان میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک
-
روس کے درجنوں طیارے ڈرون حملے سے تباہ کر دیے، یوکرین
-
پی ٹی آئی سرکس واپس آچکا، شکست کے ماروں کی مایوسی انتہا پر ہے، مریم اورنگزیب کی تنقید
-
بلاول بھٹو زرداری نیویارک امریکہ پہنچ گئے
-
پی پی 52 ضمنی الیکشن؛ ووٹوں کی گنتی کے دوران پولیس نے آر او آفس کنٹینر لگا کر سیل کردیا
-
پی پی 52 ضمنی انتخابات میں پولیس اور انتظامیہ نے مریم گردی کی انتہا کردی، مونس الٰہی کا الزام
-
پی پی 52 ضمنی الیکشن؛ ووٹوں کی گنتی جاری، ابتدائی نتائج میں مسلم لیگ ن کو برتری
-
بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد پر فرد جرم عائد
-
چیمپئنز لیگ فائنل کا جشن، فرانس میں ہنگامہ آرائی کا سبب
-
کم عمری کی شادی سے متعلق قانون مسترد، مولانا فضل الرحمان کا ملک بھر میں احتجاج کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.