Live Updates

جب عالم دین غلطی کرتا ہے تو اس کا اثر بہت زیادہ ہوتا ہے،راجہ فاروق حیدر

ہندوستانی علماء کی اکثریت وہاں کے مظلوم مسلمانوں کی ترجمانی نہیں کرتی،سابق وزیراعظم

اتوار 1 جون 2025 14:30

چکار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2025ء)سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ ہندوستانی علماء کی اکثریت وہاں کے مظلوم مسلمانوں کی ترجمانی نہیں کرتی اسلام مسلمان اور غیر مسلم کے درمیان جنگ میں قطعی طور پرغیر مسلم کی سپورٹ نہیں کی جاسکتی اویسی جتنے مرضی جتن کرلے وہ اور دیگر ایسے علماء جو مودی کی چاپلوسی کرکہ مفاد حاصل کرنا چاہ رہے ہیں انہیں بتا دینا چاہتا ہوں کہ نا اس نے وقف کا قانون واقف لینا ہے نا ہی ان کو کوئی رعایت دینی ہے بلکہ بی جے پی اور آر ایس ایس کا ایجنڈا ہے کہ ہندوستان میں موجود ہر مسجد کے نیچے مندر کا دعوی کرکہ اسے ختم کرے پاکستان اور آزادکشمیر کے علما کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس موقع پر حق کی ترجمانی کرتے ہوے ان کی سخت الفاظ میں مذمت کرے اور ان کے پروپیگنڈہ کی مذمت کرے منبر پر بیٹھنے والے شخص کا کردار دوسروں کے لیے مثال ہونا چاہیے یہ نبی رحمت کا منبر ہے جب عالم دین غلطی کرتا ہے تو اس کا اثر بہت زیادہ ہوتا ہے عام آدمی کی غلطی کو معاشرہ اتنا سنجیدہ نہیں لیتا علما،حفاظ کا کردار معاشرے کے لیے مشعل راہ ہونا چاہیے آپ نائب رسول صلی اللہ علیہ والہ و صلم ہیں حقوق العباد،رشوت،چوری،اور رزق حلال کے حوالے سے لوگوں کی تربیت کریں ہندوستانی آرمی چیف پنڈت سے جتنی مرضی پراتھنا کراے حشر وہی ہوگا جو مرچ اور لیموں والے رافیل کے ساتھ ہوا اسلام دین حق قرآن اللہ کی کتاب اس کا مقابلہ شیطانی قوتیں نہیں کرسکتیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آبائی علاقے سلمیہ میں مدرسہ عبداللہ بن حذیفہ سمی رضی اللہ تعالٰی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا اس موقع مفتی محمود الحسن مسعودی،مولانا نذیر کاشمیری،ناظم مدرسہ مولانا خلیل،مولانا عبداللہ شاہ،مفتی نسیم احمد چغتائی،افتخار احمد قصوری،نعت خواں عمر فاروق،عبد الرحمن بٹ، محمد عمران نقشبندی و دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر صدر مسلم لیگ ن تحصیل چکار ملک بشیر، منیب چکاروی،سردار نسیم، راجہ اعظم،راجہ شعیب و دیگر بھی موجود تھے راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ پر وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پوری قوم اور ملت اسلامیہ کا سر فخر سے بلند کیا پاکستان اس وقت پوری امت مسلمہ کے ماتھے کا جھومر اور عسکری لحاظ سے نیوکلیئر بم کا حامل واحد ملک ہے جس پر مسلم دنیا فخر کرتی ہے اس کے خلاف کفار کا ساتھ دینا اور ان کی کامیابی کی دعائیں مانگنا میرے خیال میں غیر شرعی عمل ہے علما اس کی وضاحت کرینگے دین اسلام میں لوگوں نے اول سے ہی مشکلات مصائب و الم کا سامنا کیا مگر کفر کی زبان پر لبیک نہیں کہا مشکلات آزمائش ہیں ہندوستان کے مسلمانوں نے قیام پاکستان سے لیکر اب تک مشکل ترین حالات کا سامنا کیا ان سب سے زیادہ دلیر تو وہ خاتون نکلی جس نے سینکڑوں اوباش نوجوانوں کے سامنے کلمہ حق بلند کرتے ہوے نعرے تکبیر لگایا مودی سے ذاتی فائدے اور مسلمانوں کے نام پر مراعات لیکر چند ایک لوگوں نے مسلمانوں کو گاے کے نام پر قتل کرنے ان کی عزتوں کو پامال کرنے پر مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہوئی ہے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو جس کو اپنی طاقت کا زعم تھا اور اس کی وجہ سے وہ کسی کو خاطر میں نہیں لاتا تھا کوایسا منہ توڑ جواب دیا کہ وہ ابھی تک زخم چاٹ رہا ہے نماز فجر کے بعد سپہ سالار نے رب کے حضور دعا کی یہ مسنون طریقہ ہے مسلمانوں نے جنگیں کبھی وسائل اسباب پر نہیں لڑیں نا ان پر بھروسہ کیا بلکہ رب کریم سے مدد مانگی اور اس پر اپنے سے کئی گنا زیادہ بڑے دشمن کو ہمیشہ زیرکیا تائید ایزدی سے ہی یہ ممکن ہوا جس طرح پاکستان نے جنگ میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوے فتح حاصل کی وہ اب جدید جنگی نصاب میں پڑھائی جائیگی۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات