Live Updates

ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں بہادرآباد مرکز پر اعلی سطحی اجلاس

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی جانب سے شہری سندھ کیلئے ترقیاتی پیکجز، عوامی مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال و ہدایات

اتوار 1 جون 2025 21:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2025ء)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں بہادرآباد مرکز پر اعلی سطحی اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں ایم کیو ایم کی مرکزی کمیٹی اور حق پرست سینیٹرز، اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی نے شرکت کی، اجلاس میں چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی جانب سے شہری سندھ کیلئے ترقیاتی پیکجز کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی اور آئندہ سال کراچی کے لیے 25 ارب اور حیدرآباد کے 10 ارب کے پیکج کی نوید دی، چیئرمین ایم کیو ایم نے ہدایت دی کہ مرکزی کمیٹی کی جانب سے دیئے گئے شیڈول کے مطابق حق پرست عوامی نمائندے ڈیوٹی شیڈول کے مطابق بہادرآباد مرکز پر اپنی موجودگی یقینی بنائیں اور عوامی مسائل حل کریں، سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو پاکستان کے نمائندگان قومی و صوبائی اسمبلی عوامی ذمہ داریوں کی جانب توجہ مبذول کریں اور عیدالاضحی کے موقع پر عوام کی خدمت کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور وفاقی شیڈو بجٹ کے اعتبار سے تجاویز پیش کریں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سینئر رہنما انیس احمد قائم خانی، سید امین الحق، کہف الوری اور انچارج سی او سی فرقان اطیب و اراکین بھی موجود تھے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات