Live Updates

وزیراعظم نے ساری دنیا میں سفارتی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ دیئے،میاں زاہدحسین

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جنگی حکمت عملی کو یونیورسٹیوں کے نصاب میں شامل کیا جائے گا،خارجہ پالیسی کومعاشی اہداف سے جوڑا جائے،چیئرمین نیشنل بزنس گروپ

پیر 2 جون 2025 17:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، ایف پی سی سی ائی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ کے دوران اور بعد از جنگ وزیراعظم شہبازشریف نے جس مہارت تدبراورحکمت سے عالمی سفارتی محاذ پرکامیابیاں حاصل کیں وہ ایک غیرمعمولی کارنامہ ہے۔

عالمی برادری میں بھارت کی چالبازیوں اورپاکستان کے مقف کوموثراندازمیں اجاگرکرنا انکی کامیاب خارجہ پالیسی کا ثبوت ہے۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے فورا بعد وزیراعظم نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے مرتبے پر فائض کر کے جنگ میں فتح کے پاکستانی اورعالمی تاثر کو مستحکم کیا اور عالمی رہنماں سے ایک فاتح مگر منکسرالمزاج رہنما کے طور پر رابطے شروع کیے اوردنیا کوبتایا کہ پاکستان نے صرف اپنے دفاع میں اقدامات کیے ہیں جبکہ بھارت کی جانب سے جارحیت اور خطے کے امن کوسبوتاژکرنے کی کوشش کی گئی۔

(جاری ہے)

ان کوششوں کے نتیجے میں اقوام متحدہ، اوآئی سی، یورپی یونین، چین، روس، ترکی اورکئی دیگر ممالک نے پاکستان کے مقف کی حمایت کی اوربھارت کے جنگی عزائم پر تشویش کا اظہارکیا۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ پاکستان نے اس نازک وقت میں نہ صرف خود کوایک ذمہ دارایٹمی ریاست کے طورپرپیش کیا بلکہ کشیدگی کم کرنے کے لیے بارہا مذاکرات کی پیشکش بھی کی اوربھارت کی ڈس انفارمیشن کا بھر پورجواب دیا۔

میاں زاہد حسین نے کہا کہ وزیراعظم نیعالمی سطح پرپاکستان کے معاشی استحکام اورامن کی خواہش کواجاگرکیا جس سیغیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔ وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان نیعالمی فورمزپرکشمیرکوایک بار پھرعالمی ایجنڈے پرلانے میں بھی بھرپورکامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان نے یہ پیغام دیا کہ امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھا جائے اوراگرقومی سلامتی کوخطرہ ہوا تودفاع کا حق بھرپور طریقے سے استعمال کیا جائے گا، جسے بین الاقوامی حلقوں میں سراہا گیا۔

میاں زاہد حسین نے کہا کہ سفارتی کامیابیوں کو مستقل بنیادوں پر استوارکیا جائے اورخارجہ پالیسی کو معاشی اہداف کے ساتھ جوڑا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں عالمی سطح پرپاکستان کی ساکھ میں اضافہ ہوا ہے جومستقبل میں تجارت، سرمایہ کاری اورعلاقائی تعاون کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگا۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ اوآئی سی ممالک نے بھی پاکستان کے مقف کی حمایت کرکے اسلامی یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔

ان کامیابیوں میں صرف وزیراعظم کی بصیرت ہی نہیں بلکہ پاکستان کی مسلح افواج، وزارت خارجہ، پاکستانی سفیروں اورقومی سلامتی کے اداروں نے بھی مربوط طور پر بھرپور کردار ادا کیا۔ موجودہ کامیابیوں کی بنیاد پر پاکستان کو چاہیے کہ وہ مستقل بنیادوں پر خارجہ پالیسی کو اقتصادی ترقی، برآمدات کے فروغ اورغیرملکی سرمایہ کاری سے مربوط کرے۔ میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ پاکستان کے مقابلہ میں بھارت کی خارجہ پالیسی بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔

امریکہ اوریورپی ممالک سے مایوس ہونے کے بعد بھارت کا ایک وفد لاطینی امریکہ کے چھوٹے سے ملک کولمبیا پہنچ گیا مگراس نے بھی اس وفد کو گھاس نہیں ڈالی جس سے بھارت کی سفارتی تنہائی اور مودی کی مایوسی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ حالیہ جنگ میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جس طرح پاک فوج کی قیادت کی وہ اپنی مثال آپ ہے اور ان کی جنگی حکمت عملیوں اور قیادت کی خوبیوں کو مشہور چینی جنرل اور دانشور سن ٹو زو کی طرح عالمی ڈیفنس یونیورسٹیوں کے نصاب میں شامل کیا جائے گا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات