Live Updates

اپ ڈیٹ ٌمسئلہ کشمیر کا حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے ناگزیر ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

پیر 2 جون 2025 23:00

؁نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2025ء) پاکستانی سفارتی مشن کے قائد بلاول بھٹو زرداری کی چین کے مستقل مندوب فو کانگ سے اقوام متحدہ کے دفتر میں اہم ملاقات ہوئی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور چین کے مستقل مندوب کے درمیان ملاقات میں بھارتی جارحیت اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگوہوئی۔سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی اشتعال انگیزی پر چین کی حمایت پر اظہار تشکرکیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پہلگام حملے کے بعد پاکستان کے ذمہ دارانہ طرز عمل سے چینی وفد کو آگاہ کیا۔بلاول بھٹونے کہا کہ بھارت نے پاکستان کی شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش کو مسترد کیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی چین سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کردار ادا کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ عالمی برادری کرائسس منیجمنٹ سے آگے بڑھ کر حل کی طرف آئے۔

(جاری ہے)

وفد نے بھارت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنانے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا پانی کو ہتھیار بنانے کے مترادف ہے۔ملاقات میں پاکستان اور چین نے یکطرفہ اقدامات اور جارحیت کی مخالفت پر اتفاق کیا اوراقوام متحدہ چارٹر، بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کے احترام پر زوردیتے ہوئے پاکستان اور چین کا کثیر الجہتی تعاون کے ذریعے خطے میں امن کی بحالی کا عزم ظاہر کیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات