
بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پاکستانی وفد کی نیویارک میں اسلامی تعاون تنظیم کے نمائندوں سے ملاقات
ہم ایسے طرز عمل کو معمول نہیں بننے دے سکتے بھارت کی جارحانہ پالیسیوں کے باعث دنیا ایک کم محفوظ جگہ بن گئی ہے.پاکستانی کے وفد کے سربراہ کی بریفینگ
میاں محمد ندیم
منگل 3 جون 2025
13:52

(جاری ہے)
پاکستان کا وفد واشنگٹن ڈی سی، لندن اور برسلز کا بھی دورہ کرے گا پریس ریلیز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے او آئی سی کے مستقل نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے پہلگام واقعے کو پاکستان سے جوڑنے کی کوشش کو بغیر کسی قابل اعتبار تحقیق یا ثبوت کے سختی سے مسترد کر دیا. انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلگام حملے کے الزام کو غیر قانونی فوجی کارروائیوں، سرحد پار حملوں کا جواز بنانے کے لیے استعمال کیا، جن میں شہریوں اور شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا چیئرمین پیپلز پارٹی نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے اقدام پر بھی تشویش کا اظہار کیا جسے پاکستان نے پانی کو ہتھیار بنانے اور بین الاقوامی و معاہداتی ذمہ داریوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا. بیان میں کہا گیا کہ بلاول نے واضح کیا کہ ہم اس طرز عمل کو معمول نہیں بننے دے سکتے بھارت کی جارحانہ پالیسیوں کے باعث دنیا ایک کم محفوظ جگہ بن گئی ہے، جس کے جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی پر حقیقی اور فوری اثرات مرتب ہو رہے ہیں سابق وزیر خارجہ نے او آئی سی کی طرف سے ثالثی کی کوششوں اور دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں کردار پر شکریہ ادا کیا اور واضح کیا کہ امن کا واحد راستہ بات چیت، روابط اور سفارت کاری ہے. بیان میں کہا گیا ہے کہ بلاول نے امن، صبر و تحمل، اور سفارت کاری سے وابستگی کا اعادہ کیا اور مطالبہ کیا کہ سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے، جنگ بندی کا مکمل احترام کیا جائے اور بھارت کے ساتھ جامع مذاکرات کا دوبارہ آغاز کیا جائے، جس کی بنیاد جموں و کشمیر کے تنازع کے حل پر ہو او آئی سی ممالک کے مستقل نمائندوں نے پاکستان کی بروقت اور شفاف بریفنگ پر شکریہ ادا کیا اور پاکستان اور جموں و کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیا انہوں نے جنوبی ایشیا میں بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے اصولوں، بشمول معاہدوں جیسے کہ سندھ طاس معاہدے کی حرمت، کی پاسداری پر زور دیا.
مزید اہم خبریں
-
حکومت کو آئی ایم ایف کی بجائے ملک کی 40 امیر ترین شخصیات سے فائدہ اٹھانے کا مشورہ
-
لاہور میں ای ٹیکسی سروس کیلئے 1100 گاڑیوں کی دستیابی کا ورکنگ پیپر تیار
-
'جعلی تحقیق' سائنس پر اعتماد کو ختم کر رہی ہے
-
عمان کا پاکستانی طلباء کیلئے انڈرگریجویٹ سکالرشپس کا اعلان
-
پاکستان میں شدید سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتیں تین سو سے زائد
-
ٹرمپ پوٹن سمٹ دوستانہ ماحول میں، مگر سیزفائر ڈیل نہ ہو سکی
-
چینی وزیر خارجہ کا دورہ بھارت
-
ایران کے خلاف یورپی ممالک کی آئندہ پابندیوں پر چین کی تنقید
-
ایک موجودہ وفاقی وزیر کے پرتگال میں پراجیکٹس چل رہے ہیں، شبرزیدی کا انکشاف
-
بھارت کی جانب سے چھوڑا گیا بڑا سیلابی ریلہ پاکستانی حدود میں داخل
-
بچوں کو ذبح کرنے والی سفاک ماں کے خلاف مقدمہ درج، معصوم بہن بھائی سپرد خاک
-
پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے مدار میں پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.