
ملک ایک بار پھر آگے بڑھنا شروع ہوگیا ساری دنیا نے دیکھا کہ پاکستان مضبوط ملک کے طور پر ابھر کر سامنے آیا، نواز شریف
پاکستان کے دنیا میں اچھے دوست ہیں جنہوں نے ہمیشہ ساتھ دیا، تمام دوست ممالک پاکستان کو سپورٹ کرتے ہیں، شہباز شریف اور مریم نواز کے اچھے کاموں کی وجہ سے عوام نے ضمنی الیکشن میں ووٹ دیا،صدر ن لیگ کی لندن میں میڈیا سے گفتگو
فیصل علوی
منگل 3 جون 2025
13:55

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت کے اقدامات کے معیشت اور سیاست پر اچھے اثرات پڑ رہے ہیں۔
مسلم لیگ ن کی حکومت کے اقدامات سے لوگوں کو ریلیف مل رہا ہے۔صدر ن لیگ نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت بھی بہت کام کر رہی ہے۔ اب پاکستان ایک بار پھر آگے بڑھنا شروع ہوگیا ہے جو خوشی کی بات ہے۔ساری دنیا نے دیکھا کہ پاکستان ایک مضبوط ملک کے طور پر ابھر کر سامنا آیا۔2017 میں ہر بندہ تعریف کر رہا تھا کہ پاکستان درست سمت کی طرف جارہا ہے اور آثار تھے کہ پاکستان ترقی کی طرف جاتا لیکن سازشوں نے ملک کو تباہی سے دو چار کر دیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا تھا کہ لوگ ہم پر اعتماد کر رہے ہیں اور کام کوہی ووٹ ملتا ہے، لوگ کام کو ووٹ دیتے تھے۔ سیاست کے ساتھ ساتھ کام بھی ہونا چاہئے تھا۔ن لیگ نے ہی دفاع کو مضبوط بنایا اور ایٹمی دھماکے کئے تھے۔لندن میں ایوان فیلڈ پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سمبڑیال کاالیکشن جیتنے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ مسلم لیگ ن ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی تھی۔ لوگ ہم پر اعتماد کر رہے ہیں پچھلی حکومت نے ملک کا برا حال کر دیا تھا۔ ملک بہتر ہو رہا تھا معیشت مضبوط ہو رہی تھی۔ہمارے زمانے میں 4 سال تک روپیہ مستحکم رہا شرح نمو 7 کو چھو رہی تھی۔ پچھلی حکومت نے جو ملک کا حال کیا تھا مسلم لیگ بتدریج اسے بہتر بنارہی تھی۔ ہر چیز استحکام کی جانب واپس لوٹ رہی ہے۔ ملکی حالات بہتر ہورہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہی چین کے ساتھ مل کر جے ایف17تھنڈر طیارے بنائے تھے۔پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی دی تھی۔مزید اہم خبریں
-
خشکی میں گھرے ممالک کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے ہونے چاہیں، یو این
-
جنیوا: پلاسٹک آلودگی کے خاتمہ کے لیے مذاکرات آخری مرحلے میں داخل
-
ایف اے او کا برطانیہ کے اشتراک سے افغانستان میں زرعی منصوبہ
-
غزہ: خوراک کی تلاش میں بھوکے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری
-
سوڈان خانہ جنگی میں ہلاکتوں اور انسانی بحران میں اضافہ، اوچا
-
پاکستان: گلگت بلتستان میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال کرتی لیڈی ہیلتھ ورکر
-
پلاسٹک آلودگی صحت کے لیے سنگین خطرہ، سالانہ 1.5 ٹریلین ڈالر کا نقصان
-
الیکشن کمیشن نے شبلی فراز و عمر ایوب سمیت 9 ارکانِ پارلیمنٹ کو نا اہل قرار دیدیا
-
پنجاب کا ہیلتھ سیکٹرزندگیاں کیوں چھین رہا ہے؟
-
چینی مافیا کے خلاف لاہور میں پیرا فورس ان ایکشن، 400 بوریاں ضبط
-
ہجوم کو اڈیالہ جیل یا پنجاب کے کسی مقام پر حملے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیرمملکت داخلہ
-
کیا ایک ماں کا تقدس اس ریاست میں اتنا کمزور ہوچکا؟ والدہ کی گرفتاری پرعثمان ڈار کا سوال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.