
اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کے بچوں اور بچیوں کو سپورٹس کمپلیکس میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے بھرپور سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ خان کا تقریب سے خطاب
منگل 3 جون 2025 16:40
(جاری ہے)
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پہلے ان سہولیات سے صرف نجی تعلیمی اداروں کے طلباء استفادہ کر رہے تھے، لیکن اب وفاقی تعلیمی اداروں کے بچے بھی سپورٹس کمپلیکس میں کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جب ہمارے بچے اور بچیاں ان سہولیات سے فائدہ اٹھائیں گے تو ملک میں ایک صحت مند سپورٹس کلچر فروغ پائے گا، بچپن سے کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی عادت صحت مند اور متوازن زندگی کی بنیاد رکھتی ہے۔مشیر بین الصوبائی رابطہ نے اس پروگرام کے آغاز پر وفاقی سیکرٹری محی الدین وانی اور ڈی جی سپورٹس بورڈ یاسر پیرزادہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہدایت دی کہ یہ سہولیات اسلام آباد کے ہر سرکاری تعلیمی ادارے کے طالب علم تک پہنچنی چاہئیں، وزارت بین الصوبائی رابطہ اس ضمن میں مکمل تعاون فراہم کرے گی۔وفاقی پارلیمانی سیکرٹری فرح ناز اکبر نے وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی کی جانب سے رانا ثناء اللہ اور ڈی جی سپورٹس بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ سرکاری سکولوں کے طلباء کو براہ راست کھیلوں میں حصہ لینے کا موقع مل رہا ہے۔ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ یاسر پیرزادہ نے کہا کہ طلباء کی بڑی تعداد کو دیکھ کر انہیں اپنا سکول کا زمانہ یاد آگیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ سرکاری سکولوں کے 25 ہزار طلباء میں ٹریک سوٹس، جاگرز اور کھیلوں کا سامان تقسیم کیا جائے گا، ہر طالب علم کو اپنی پسند کے کھیل میں شرکت کا موقع ملے گا اور پاکستان سپورٹس بورڈ انہیں پیشہ ور کوچز بھی فراہم کرے گا۔یاسر پیرزادہ نے مزید بتایا کہ موسم گرما کی تعطیلات کے دوران طلباء کے لیے خصوصی سپورٹس سرگرمیوں کا شیڈول بھی ترتیب دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ خان نے ابتدائی دن سے ہی ہدایت دی تھی کہ سپورٹس بورڈ کی سہولیات عام افراد کے لیے بھی دستیاب ہونی چاہئیں۔تقریب کے اختتام پر رانا ثناء اللہ خان نے اسلام آباد کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات میں سپورٹس کٹس اور ٹریک سوٹس تقسیم کیے۔
مزید قومی خبریں
-
بھارت کی جانب سے پانی روکنا ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، بلاول بھٹوزر داری
-
سندھ میں آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی،سیکریٹری ماحولیات آغاشاہنواز کا سخت کارروائی کاعندیہ
-
ایران،اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال
-
الیکشن کمیشن تقرریوں کا معاملہ: سپیکر کا پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار
-
حافظ آباد،14 سالہ ذہنی و جسمانی معذور لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، 6 ماہ کی حاملہ ہونے کا انکشاف
-
بھارت اور اسرائیل پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہے، خواجہ آصف
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات
-
شادی کی تقریب میں دلہے کے دوست کی فائرنگ سی4 بچوں سمیت 6افراد زخمی
-
ْامریکی حکمرانوں کی شہ پر صیہونیوں کا ایران پر حملہ بھیانک سیاسی غلطی ثابت ہوگا‘ سعد رفیق
-
پاکستان میں 2025 کے مون سون سیزن کے دوران بارشوں میں 13 فیصد اضافہ متوقع ہے، مون سون کے نقصانات سے بچنے کے لیے نالوں کی بروقت صفائی ضروری ہے ،ماہرین موسمیات
-
پورا عالم اسلام اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایران کے ساتھ کھڑا ہے ، طاہر محمود اشرفی
-
خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ سب سے بڑا فراڈ ہے، گزشتہ صوبائی بجٹ کے اہداف میں ایک بھی حاصل نہیں کیا جاسکا، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.