Live Updates

سمبڑیال الیکشن میں ان کو بھرپور شکست ہوئی اسی لیے کھلم کھلا دھاندلی کی، عمران خان

اس ضمنی الیکشن میں اگر یہ شکست قبول کرتے تو سکندر سلطان راجہ کو 8 فروری میں شکست قبول کرنا پڑتی، جب بھی دباؤ بڑھتا ہے مجھے ڈیلیں بیھج دیتے ہیں؛ سابق وزیراعظم کی جیل میں گفتگو

Sajid Ali ساجد علی منگل 3 جون 2025 17:29

سمبڑیال الیکشن میں ان کو بھرپور شکست ہوئی اسی لیے کھلم کھلا دھاندلی ..
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان کا کہنا ہے کہ سمبڑیال الیکشن میں ان کو بھرپور شکست ہوئی اسی لیے کھلم کھلا دھاندلی کی گئی، ہم پر جمہوریت، شفاف الیکشن اور انصاف کے تمام راستے بند کردیئے گئے ہیں۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں فیملی اور وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سمبڑیال الیکشن میں ان کو بھرپور شکست ہوئی ہے، سمبڑیال الیکشن میں یہ اگر شکست قبول کرتے تو سکندر سلطان راجہ کو 8 فروری میں شکست قبول کرنا پڑتی اس لیے انہوں نے کھلم کھلا دھاندلی کی کیوں کہ عدالتوں میں انہیں پتہ ہے کئی قاضی فائز عیسیٰ بیٹھے ہیں، سکندر سلطان راجہ غیر آئینی طریقے سے اپنی گدی پر بیٹھے ہیں اور وہ اس لیے بیٹھے ہیں کیوں کہ آگے الیکشن کون سنبھالے گا اور نیا الیکشن کمشنر یہ اپوزیشن کی مشاورت کے بغیر نہیں لا سکتے۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے لیے جمہوریت، شفاف الیکشن اور انصاف کے تمام دروازے بند کر دیئے گئے ہیں، آج بھی جو کچھ ہورہا ہے یہ سب لندن پلان کا حصّہ ہے، اسی پلان کے تحت 9 مئی کروایا گیا تاکہ عمران خان اور پی ٹی آئی کو کرش کیا جاسکے، جب قاضی فائز اور الیکشن کمشنر کے جانے کا وقت آیا تو انہوں نے 3 ہفتے کیلئے آئسولیٹ کرکے چھبیسویں ترمیم لائی، پھر کئی قاضی فائز پیدا کرلیے گئے، جب بھی دباؤ بڑھتا ہے مجھے ڈیلیں بیھج دیتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں میں خاموش رہوں۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بتایا کہ ہم نے عمران خان سے ابھی پوچھا ہے تو انہوں نے کہا مجھے کوئی ڈاکٹرز کا وفد نہیں ملنے آیا، تنویر احمد ایک دفعہ ملا تھا دوسری بار آیا تو میں نے انکار کردیا، اس نے منتیں ترلے کیے اور کہا عمرے پر جا رہا ہوں ایک دفعہ مل لیں اب بھی کوئی میرے سے ملاقاتیں نہیں ہو رہیں، تنویر احمد نے جب عمران خان سے ملاقات کی تو اس نے 9 مئی پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا یہ تب عمران خان کے پاس بیجھا گیا تھا اب نہیں آتے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات