
جارحانہ بھارتی پالیسیوں سے دنیا غیر محفوظ ہوگئی، امن کا واحد راستہ بات چیت ہے، بلاول بھٹو زر داری
یکطرفہ اقدامات اور کشیدگی میں اضافے کے بڑھتے رجحان کے پیش نظر، سلامتی کونسل کو امن اور تنازعات کے حل کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے، گفتگو
منگل 3 جون 2025 19:55
(جاری ہے)
انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ بھارت نے پہلگام حملے کے الزام کو غیر قانونی فوجی کارروائیوں، سرحد پار حملوں کا جواز بنانے کے لیے استعمال کیا، جن میں شہریوں اور شہری انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے اقدام پر بھی تشویش کا اظہار کیا، جسے پاکستان نے پانی کو ہتھیار بنانے اور بین الاقوامی و معاہداتی ذمہ داریوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔بیان میں کہا گیا کہ بلاول نے واضح کیا کہ ہم اس طرز عمل کو معمول نہیں بننے دے سکتے، بھارت کی جارحانہ پالیسیوں کے باعث دنیا ایک کم محفوظ جگہ بن گئی ہے، جس کے جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی پر حقیقی اور فوری اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔سابق وزیر خارجہ نے او آئی سی کی طرف سے ثالثی کی کوششوں اور دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں کردار پر شکریہ ادا کیا اور واضح کیا کہ امن کا واحد راستہ بات چیت، روابط اور سفارت کاری ہے۔بیان میں کہا گیا کہ بلاول نے امن، صبر و تحمل، اور سفارت کاری سے وابستگی کا اعادہ کیا اور مطالبہ کیا کہ سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے، جنگ بندی کا مکمل احترام کیا جائے اور بھارت کے ساتھ جامع مذاکرات کا دوبارہ آغاز کیا جائے، جس کی بنیاد جموں و کشمیر کے تنازع کے حل پر ہو۔ادھر، او آئی سی ممالک کے مستقل نمائندوں نے پاکستان کی بروقت اور شفاف بریفنگ پر شکریہ ادا کیا اور پاکستان اور جموں و کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیا۔انہوں نے جنوبی ایشیا میں بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے اصولوں، بشمول معاہدوں جیسے کہ سندھ طاس معاہدے کی حرمت، کی پاسداری پر زور دیا۔وفد نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جون کی صدر، جمہوریہ گیانا کی مستقل مندوب، سفیر کیرولین روڈریگس-برکیٹ سے بھی ملاقات کی۔وفد نے اس بات پر زور دیا کہ یکطرفہ اقدامات اور کشیدگی میں اضافے کے بڑھتے رجحان کے پیش نظر، سلامتی کونسل کو امن اور تنازعات کے حل کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ کشیدگی کم کرنے، بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کا احترام یقینی بنانے، اور تنازعات کے پرامن حل کے فروغ میں فعال کردار ادا کرے، جن میں جموں و کشمیر کا تنازع بھی شامل ہے، جیسا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں میں بیان کیا گیا ہے۔سفیر کیرولین روڈریگس-برکیٹ نے بین الاقوامی امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے سلامتی کونسل کے مینڈیٹ کے مطابق اپنی وابستگی کا اعادہ کیا۔اس سے قبل، 9 رکنی پاکستانی وفد نے اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں متعدد ملاقاتیں کیں، انہوں نے سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کے سفیروں سے ملاقات کا آغاز چین کے سفیر فو کانگ سے کیا۔
مزید قومی خبریں
-
وفاق نے خیبر پختونخوا کو ترقیاتی بجٹ میں یکسر طور پر نظر انداز کیا ہے،مزمل اسلم
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے‘حافظ نعیم الرحمن
-
وفاقی وزیر صحت کا میڈیکل ڈیوائسز کی مقامی تیاری پر زورامپورٹ پر انحصار ختم
-
خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی کا کردارقابلِ ستائش ہے، مریم نواز
-
ہم سب ملکر پاکستان کو ہر قسم کے بحران سے نکالیں گے، پاکستان ہے تو ہم ہیں، دانیال چوہدری
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وزیر خارجہ ملائیشیا محمد بن حاجی حسن کی ملاقات
-
کراچی کے عوام کو لیاری ایکسپریس وے کو دوبارہ خوبصورت بنا کر تحفہ دیں گے، عبدالعلیم خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کو ہراساں کرنے سے روک دیا،ایف آئی اے و دیگر کو جون کے آخری ہفتے تک نوٹس جاری
-
محرم الحرام کے دوران پولیس کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں‘ خواجہ سلمان رفیق
-
پنجاب بھرمیں 1329ٹریفک حادثات،16افراد جاں بحق ،1588زخمی ہوئے،ترجمان ریسکیو
-
ساہیوال، بدمعاشی غنڈہ گردی کی ویڈیوفلم بنانے کی رنجش،ایک ہی خاندان پر فائرنگ سے 5افراد زخمی، مقدمہ درج
-
خون کا عطیہ انسانیت کی سب سے اعلیٰ خدمت اور نوجوان اس مشن کا ہراول دستہ ہیں، گورنر سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.