Live Updates

وزیراعظم کا این ایف سی ایوارڈ میں خیبرپختونخوا کے حصے اور جرگہ سسٹم کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ

منگل 3 جون 2025 20:50

# پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ میں خیبرپختونخوا کے حصے اور جرگہ سسٹم کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر غور کے لیے اہم قبائلی جرگے کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت دیگر سیاسی وعسکری قیادت اور قبائلی عمائدین شریک ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق قبائلی جرگے میں خیبرپختونخوا میں امن امان سے متعلق اہم فیصلے کرلیے گئے۔جرگے میں وزیراعظم نے این ایف سی ایوارڈ کو سی سی آئی میٹنگ میں ریویو کرنے، خیبر پختونخوا اور قبائلی اضلاع میں جرگہ سسٹم کے لیے کمیٹی بنانے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

پشاور جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت سابق فاٹا اور پاٹا پر ٹیکس لگانے سے گریز کرے کوئی ایسا ٹیکس قابل قبول نہیں کیا جائے گا، ان علاقوں کے عوام کی مالی صورتحال ٹیکس دینے کے قابل نہیں ہے کیونکہ ضم اضلاع دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بری طرح متاثر ہوئے ہیں، ان علاقوں میں خطیر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، اس لئے اس علاقوں کے ساتھ کئے گئے تمام وعدے پورے کیے جائیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات