پاکستان کی بہترین سفارتکاری کے باعث بھارت کو دنیا بھر میں ذلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

بدھ 4 جون 2025 13:22

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) پاکستان کی بہترین سفارتکاری کے باعث بھارت کو دنیا بھر میں ذلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے پاکستان کی مسلح افواج کے ہاتھوں درگت بننے کے بعد بھارت نے پاکستان کیخلاف منفی پراپیگنڈہ شروع کررکھا تھا جس کے توڑ کیلئے حکومت کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری نے دنیا بھر میں پاکستان کے پرامن موقف کو جس طرح اجاگر کیا پوری دنیا بھارت کو دہشتگرد کے طور پر دیکھنے لگی ہے۔

ان خیالات کا اظہار راہنما پاکستان پیپلز پارٹی متین احمد قریشی نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں کہا کہ G-7کانفرنس میں مودی کو دعوت نہ دینا اس بات کی دلیل ہے کہ دنیا سمجھتی ہے کہ پہلگام واقعہ میں پاکستان نے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا جو مطالبہ کیا تھا اس کے برعکس بھارت نے بغیر سوچے سمجھے پاکستان پر چڑھائی کی جس کا منہ توڑ جواب ملنے کے بعد بھارت مسلسل پاکستان کیخلاف منفی پراپیگنڈہ کررہا تھا کہ پاکستان نے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایک وفد دورہ سے پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے آیا جبکہ بھارت کا مکروہ چہرہ بھی دنیا نے دیکھ لیا ۔متین احمد قریشی نے کہا کہ ہمارے اختلافات لاکھ سہی جب ملکی دفاع کی بات ہوگی تو ہم سب اختلافات سے بالاتر ہوکر ایک پلیٹ فارم پر متحد نظر آئینگے۔