Live Updates

نااہلی ریفرنس ، عمر ایوب کے وکیل نے جواب جمع کرانے ، دلائل کیلئے مہلت مانگ لی

بدھ 4 جون 2025 13:23

نااہلی ریفرنس ، عمر ایوب کے وکیل نے جواب جمع کرانے ، دلائل کیلئے مہلت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء)نااہلی ریفرنس پر عمر ایوب کے وکیل نے جواب جمع کرانے اور دلائل کیلئے مہلت مانگ لی۔بدھ کوعمر ایوب کے خلاف نااہلی ریفرنس کی سماعت الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ہوئی۔پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے خلاف نااہلی ریفرنس پر سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے کی، جس میں عمر ایوب روسٹرم پر آئے اور بتایا کہ مجھے نااہلی ریفرنس کی کاپی مل گئی ہے۔

(جاری ہے)

عمر ایوب نے کہا کہ میں نے ابھی وکیل بھی مقرر کرنا ہے۔ بجٹ اجلاس شروع ہو رہا اور میں فنانس کمیٹی کا ممبر ہوں، وہاں پر بجٹ میٹنگ دو ہفتے ہوتی ہیں،مجھے بجٹ اجلاس اور وکیل مقرر کرنے کے لیے وقت دے دیں،جولائی کے مہینے میں سماعت رکھ لیں۔ممبر الیکشن کمیشن سندھ نثار درانی نے کہا کہ سپیکر ریفرنس پر 90 دن کا وقت ہوتا ہے۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے عمر ایوب کی استدعا مان لی اور عمر ایوب نا اہلی کیس کی سماعت یکم جولائی تک ملتوی کر دی۔دوران سماعت عمر ایوب کے وکیل نے جواب جمع کرانے اور دلائل کے لیے بھی مہلت مانگ لی، جس پر الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 24 جون تک ملتوی کر دی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات