
کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں بجلی کے میٹروں کی محفوظ اور نمایاں جگہوں پر تنصیب کاکام جاری ہے،کیسکو
بدھ 4 جون 2025 20:00
(جاری ہے)
علاوہ ازیں کوئٹہ شہرکے 11kVطوغی روڈ، کاسی ون، جی او آر ممتاز،نواں کلی بائی پاس، کچلاک سٹی، اے ون سٹی، سریاب ون، پی اے ایف، نیوجان محمد، سیٹلائٹ ٹاون، خیر بخش مری اور نیو پشتون آباد فیڈروں پراسپیشل کامبنگ و میٹرسیکورنگ کاکام بھی تیزی سے کام جاری ہے اور جلدان فیڈروں پر اسپیشل کامبنگ کاکام مکمل کر کے انھیں بھی لوڈ شیڈنگ فری قرار دیا جائے گا۔
چیف ایگزیکٹوآافیسرکیسکوانجینئریوسف شاہ خان اس مہم کی ذاتی طورپر خود نگرانی کرہے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پرکام کی رفتارسے متعلق رپورٹ کاجائزہ لے رہے ہیں ۔ اس موقع پرانہوں نے کہاکہ ہماراعزم ہے کہ ہم کوئٹہ شہرکو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیں لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ صارفین کیسکوسے تعاون کریں اور بجلی چوری روکنے میں اپنااپناانفرادی کرداراداکریں کیونکہ اس کابراہ راست فائدہ تمام صارفین کوہو گا۔انہوں نے کہاکہ بجلی چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی کے باعث صارفین کو لوڈشیڈنگ جیسے مسائل کاسامنا کرناپڑرہاہے جس کیلئے ضروری ہے کہ صارفین بجلی بلوں کی بروقت ادائیگی کریں۔ کیسکو سربراہ نے کہاکہ اسپیشل کامبنگ مہم کے تحت کوئٹہ سے باہر صوبہ کے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزکے علاقوں میں بھی کام شروع کردیاگیاہے۔ برقی میٹروں کی محفوظ اور نمایاں جگہوں پر از سرے نوتنصیب کا عمل ایک صارف دوست نظام ہے جس سے صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی ممکن ہو سکے گی اوراس مہم کی کامیابی سے غیر قانونی طورپر لگائے گئے کنکشنز کا خاتمہ کے ساتھ ساتھ 11Kvفیڈروں پرلوڈشیڈنگ کو بھی ختم کیاجاسکے گا تاکہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) کے حفاظتی اصولوں کے مطابق برقی میٹروں کو عوامی املاک سے ہٹاکر بجلی کے کھمبوں پردوبارہ تنصیب کے عمل کو یقینی بنایاجائے۔ اس مہم کامقصد عوام کے جان و مال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ درست اور بروقت میٹرریڈنگ کو یقینی بناناہے۔ برقی میٹروں کی محفوظ اور نمایاں جگہوں پر از سرے نوتنصیب کا عمل زیادہ قابل اعتبار اور صارف دوست نظام کی جانب ایک سنگ میل ثابت ہوگا جس کے بعد بجلی چوری کی روک تھام میں بھی خاطر خواہ مددملے گی۔ اس کے علاوہ اس مہم کی کامیابی سے صارفین کوبھی خاطر خواہ فائدہ حاصل ہوسکے گااور اُنھیں بہتر وولٹیج کے ساتھ بلاتعطل بجلی کی فراہمی بھی یقینی بنائی جاسکے گی۔واضح رہے کہ اس منصوبہ کے پہلے مرحلہ میں کوئٹہ شہرمیں کچہری سب ڈویژن کے11Kv شہبازٹاون فیڈرکاانتخاب کیاگیا ہے جس پر سپیشل کامبنگ ومیٹرسیکورنگ کاکام مکمل کرکے اس فیڈرکو لوڈشیڈنگ فری قراردے دیاگیا ہے۔ اب دیگر فیڈروں پر بھی یہی عمل دہرایاجارہاہے۔
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کچھی میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کیخلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر اطمینان کا اظہار
-
خانیوال، قریبی رشتے دار کی دوستوں کے ساتھ 17سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی
-
عیدالاضحی ایثار، قربانی، خلوص اور انسانیت کے جذبے کی تجدید کا دن ہے،فیصل کنڈی
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کاعیدالاضحی کے پرمسرت موقع پر پوری قوم کو مبارکباد
-
عید الاضحیٰ ہمیں ایثار، اخوت، تقویٰ اور باہمی ہمدردی کا درس دیتی ہے ، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
-
موٹرسائیکل سوار4 مسلح افراد نے فائرنگ کرکے باپ بیٹے کو قتل کر دیا
-
سروسز ہسپتال کے ڈاکٹرز ہاسٹل میں آگ بھڑک اٹھی
-
کنٹینر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق
-
سنت ابراہیمی ہمیں اللہ کی راہ میں اپنا سب کچھ قربان کر دینے کا درس دیتی ہے‘سردار سلیم حیدر خان
-
عیدالاضحٰی کے موقع پر جامع صفائی پلان کوحتمی شکل دے دی، بیرسٹرسیف
-
سینیٹ انتخابات کا فوری اعلان اور صوبے کو اس کا حق دیا جائے، اسد قیصر
-
سرفراز بگٹی کاسابق سینیٹر عباس آفریدی کے انتقال پراظہار افسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.