
کیسکونے کوئٹہ شہرمیں شبہازٹاون فیڈرکے بعد نواںکلی فیڈرکوبھی لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قراردے دیا،کیسکو ترجمان
کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوںمیں اسپیشل کامبنگ و میٹرسیکورنگ یعنی بجلی کے میٹروںکی محفوظ اور نمایاں جگہوںپر تنصیب کاکام جاری ہے
بدھ 4 جون 2025 20:05
(جاری ہے)
علاوہ ازیںکوئٹہ شہرکے 11kVطوغی روڈ، کاسی ون، جی او آر ممتاز،نواںکلی بائی پاس ، کچلاک سٹی ، اے ون سٹی، سریاب ون، پی اے ایف، نیوجان محمد، سیٹلائٹ ٹاون، خیر بخش مری اور نیو پشتون آباد فیڈروں پراسپیشل کامبنگ و میٹرسیکورنگ کاکام بھی تیزی سے کام جاری ہے اور جلدان فیڈروں پر اسپیشل کامبنگ کاکام مکمل کر کے انھیں بھی لوڈ شیڈنگ فری قرار دیا جائے گا۔
چیف ایگزیکٹوآافیسرکیسکوانجینئریوسف شاہ خان اس مہم کی ذاتی طورپر خود نگرانی کرہے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پرکام کی رفتارسے متعلق رپورٹ کاجائزہ لے رہے ہیں اوراس موقع پرانہوںنے کہاکہ ہماراعزم ہے کہ ہم کوئٹہ شہرکو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیں لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ صارفین کیسکوسے تعاون کریں اور بجلی چوری روکنے میں اپنااپناانفرادی کرداراداکریں کیونکہ اس کابراہ راست فائدہ تمام صارفین کوہو گا ۔انہوںنے کہاکہ بجلی چوری اور بلوںکی عدم ادائیگی کے باعث صارفین کو لوڈشیڈنگ جیسے مسائل کاسامنا کرناپڑرہاہے جس کیلئے ضروری ہے کہ صارفین بجلی بلوںکی بروقت ادائیگی کریں۔کیسکو سربراہ نے کہاکہ اسپیشل کامبنگ مہم کے تحت کوئٹہ سے باہر صوبہ کے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزکے علاقوں میں بھی کام شروع کردیاگیاہے۔ برقی میٹروں کی محفوظ اور نمایاں جگہوں پر از سرے نوتنصیب کا عمل ایک صارف دوست نظام ہے جس سے صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی ممکن ہو سکے گی اوراس مہم کی کامیابی سے غیر قانونی طورپر لگائے گئے کنکشنز کا خاتمہ کے ساتھ ساتھ 11Kvفیڈروں پرلوڈشیڈنگ بھی ختم کیاجاسکے گا۔تاکہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) کی حفاظتی اصولوں کے مطابق برقی میٹروںکو عوامی املاک سے ہٹاکر بجلی کے کھمبوںپردوبارہ تنصیب کے عمل کو یقینی بنایاجائے ۔ اس مہم کامقصد عوام کے جان و مال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ درست اور بروقت میٹرریڈنگ کو یقینی بناناہے،برقی میٹروں کی محفوظ اور نمایاں جگہوں پر از سرے نوتنصیب کا عمل زیادہ قابل اعتبار اور صارف دوست نظام کی جانب ایک سنگ میل ثابت ہوگا جس کے بعد بجلی چوری کی روک تھام میں بھی خاطر خواہ مددملے گی ۔ اس کے علاوہ اس مہم کی کامیابی سے صارفین کوبھی خاطر خواہ فائدہ حاصل ہوسکے گااور اُنھیں بہتر وولٹیج کے ساتھ بلاتعطل بجلی کی فراہمی بھی یقینی بنائی جاسکے گی ۔واضح رہے کہ اس منصوبہ کے پہلے مرحلہ میں کوئٹہ شہرمیں کچہری سب ڈویژن کی11Kv شہبازٹاون فیڈرکاانتخاب کیاگیاجس پر سپیشل کامبنگ ومیٹرسیکورنگ کاکام مکمل کرکے اس فیڈرکو لوڈشیڈنگ فری قراردے دیاگیا اب دیگر فیڈروں پر بھی یہی عمل دہرایاجارہاہے ۔ کیسکونے اپنے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ کوئٹہ شہر کو لوڈشیڈنگ فری بنانے کے اس منصوبہ کی کامیابی کیلئے تعاون کریں اور بجلی چوری کی روک تھام کیلئے اپناانفرادی کرداراداکریںنیز صارفین اپنے اردگرد بجلی چوری جیسے ناجائز عمل کے مرتکب افراد کی بھی نشاندہی کریں تاکہ آپ کاجائز حق آپ کو مل سکے ۔مزید قومی خبریں
-
ہارون اختر کا درآمدی و مقامی گاڑیوں کیلئے یکساں حفاظتی معیار نافذ کرنے کا اعلان
-
ماں کے دودھ کے متبادل کی مارکیٹنگ پر سخت ضوابط نافذ ہونے چاہئیں، آصفہ بھٹو زرداری
-
عمران خان کے بیٹوں کی ویزے کیلئے درخواست کے بیان پر وفاقی وزارت داخلہ کی تردید
-
گورنر خیبرپختونخوا ، وفاقی وزیر خالد حسین مگسی ملاقات
-
پیپلزپارٹی کا وفاق اور پنجاب میں وزارتیں لینے کا کوئی ارادہ نہیں‘گورنر پنجاب
-
پاکستان کی تقدیر نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے، نوجوانوں کی تکنیکی مہارتوں میں اضافہ اولین ترجیح ہے، وفاقی وزیر احسن اقبال
-
گور نر خیبر پختونخوا سے او جی ڈی سی ایل کے ایم ڈی کی ملاقات ،گیس کی فراہمی کی صورتحال پرگفتگو
-
اس سال جشن آزادی کو بھرپور اور نہایت جذبہ کے ساتھ یکم سے 14 اگست تک منا رہے ہیں ،سعید غنی
-
حکومت سندھ صوبے کے عوام کو بہترین سفری سہولتیں فراہم کرنا چاہتی ہے،شرجیل انعام میمن
-
حکومت کی جانب سے مقررریٹ 172 روپے فی کلوپر چینی کی فروخت جاری
-
راجن پور،کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں 125 سال میں پہلی مرتبہ خواتین پولیس اہلکار تعینات
-
سزاؤں کیخلاف اپیل کریں گے مگر 26ویں ترمیم کے بعد عدالتوں کا سب کو پتا ہے، سلمان اکرم راجا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.