Live Updates

ندیم افضل چن کا کامیاب سفارت کاری پر بلاول بھٹو کو خراجِ تحسین

مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے حل پر بلاول بھٹو کا زور پاکستان کے پرامن ارادوں کی عکاسی کرتا ہے، بیان

بدھ 4 جون 2025 20:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء)سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی ندیم افضل چن نے کامیاب سفارت کاری پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ جاری بیان میں ندیم افضل چن نے کہا کہ بلاول بھٹو کی سفارتی کوششوں نے پاکستان کے عالمی امیج میں نمایاں اضافہ کیا،پاکستان کے بیانیے کی موثر نمائندگی نے غلط معلومات کا مقابلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے عالمی سطح پر یہ پیغام پہنچایا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک اور دہشتگردی کے خلاف متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے حل پر بلاول بھٹو کا زور پاکستان کے پرامن ارادوں کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھو اور کشمیر سمیت اہم مسائل پر بلاول بھٹو کے سفارتی موقف نے بین الاقوامی توجہ اور حمایت حاصل کی ہے،ان کی کوششوں سے بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ پاکستان کے تعلقات مضبوط ہوئے ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات