Live Updates

مودی حکومت ملک میں فرقہ وارانہ بیانیے کی پشت پناہی کررہی ہے، گوپال پلئی

نریندرمودی کا طرز عمل ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل رہا ہے، مودی نے آئینی حلف کی روح کو پامال کیا،سابق بھارتی ہوم سیکرٹری نے مودی کی پالیسیوں پر سخت تنقید کردی، سابق بھارتی ہوم سیکرٹری کی گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی جمعرات 5 جون 2025 11:55

نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05 جون 2025) بھارت کے سابق ہوم سیکرٹری گوپال پلئی کا کہنا ہے کہ مودی حکومت ملک میں فرقہ وارانہ بیانیے کی پشت پناہی کررہی ہے، نریندرمودی کا طرز عمل ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل رہا ہے، سابق بھارتی ہوم سیکرٹری نے مودی کی پالیسیوں پر سخت تنقید کردی،کرن تھاپر کی جانب سے پروگرام میں سوال کیا گیا کہ سرعام کہا جاتا ہے کہ گولی مارو سالوں کو تو ایسے لوگوں کو ہٹانے کے بجائے ان کو ترقی دیدی جاتی ہے؟۔

ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق ہوم سیکرٹری نے کہا کہ نفرت انگیز بات کریں گے توحکومت کی حمایت ساتھ ہوگی۔بھارت کا اتحاد مذہبی رواداری سے مشروط ہے کوئی بھی ملک جہاں فرقہ وارانہ فسادات ہوں، ترقی نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی نے آئینی حلف کی روح کو پامال کیا، اقلیتوں کیخلاف امتیازی رویہ ریاستی سرپرستی میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک بھارت کی جمہوریت کیلئے چیلنج ہے۔ وزیراعظم مودی کا طرزِ عمل ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل رہا ہے۔پاکستان سے جنگ میں شکست کے بعد مودی کیخلاف بھارت میں ہی آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں۔سابق بھارتی ہوم سیکرٹری نے کہا کہ ملک کا اتحاد مذہبی رواداری سے مشروط ہے۔ کوئی بھی ملک جہاں فرقہ وارانہ فسادات ہوں، ترقی نہیں کر سکتا اور اگر تبدیلی نہ لائی گئی تو موجودہ حکومت کو تاریخ ایک تاریک باب کے طور پر یاد رکھے گی۔

بھارتی سابق ہوم سیکرٹری کے خیالات ثابت کرتے ہیں کہ بھارت کا سیکولر ملک ہونے کا دعویٰ جھوٹا ہے۔ یہ باتیں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب بھارت میں اقلیتوں کے تحفظ پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔گوپال پلئی کے مطابق اس طرح کے منفی کام بھارت میں مذہبی تفریق، داخلی انتشار کو جنم دے سکتے ہیں۔ اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک بھارت کی جمہوریت کیلئے چیلنج ہے۔بھارت میں اقلیتوں کے خلاف امتیازی رویہ ریاستی سرپرستی میں جاری ہے۔ سابق بھارتی ہوم سیکرٹری کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ جو ہندو اس وقت بھارت کے حالات پر خاموش بیٹھے ہوئے ہیں وہ دراصل بھارت کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات