
افواج پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے،سردارعتیق احمد
بلوچستان سے فتنہ الہندوستان کا ہر قیمت پر خاتمہ ہوگا.بھارتی بیانئے کو ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا آج بھارت پوری دنیا میں رسوا ہورہا ہے، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر
جمعرات 5 جون 2025 17:43
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا نے جھوٹ اور فیک نیوز کا سہارا لیا، پاکستانی میڈیا نے مثبت کردار ادا کیا، کشیدہ صورتحال میں پاکستانی قوم نے بھرپور اتحاد اور یک جہتی کا مظاہرہ کیا، معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص ہمیشہ یاد رکھا جائے گا.بلوچستان میں فتنہ الہندوستان دہشت گردی میں ملوث ہے، بھارتی نیوی کا حاضر سروس کمانڈر کلبھوشن بلوچستان سے پکڑا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان سمیت مختلف ملکوں میں دہشت گردی میں ملوث ہے، بھارتی دہشت گردی کینیڈا، امریکا اور آسٹریلیا تک پہنچ چکی ہے، دوسرے ملکوں میں دہشت گردی بھارت کی ریاستی پالیسی ہے، بھارت نے دہشت گردی کو اپنی خارجہ پالیسی کا اہم حصہ بنالیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پوری دنیا نے دیکھا کہ جعفر ایکسپریس کے معاملے پر بھارت جشن منارہا تھا، جعفر ایکسپریس واقعہ کے بعد بھارتی میڈیا نے دہشت گردوں کو خصوصی کوریج دی، خضدار میں دہشت گردی کے واقعہ میں معصوم بچوں کو نقصان پہنچایا گیا۔نریندر مودی نے 1971ء میں مکتی باہنی کی حمایت کا اعتراف کیا، مودی بار بار اپی تقاریر میں بلوچستان کا نام لے رہا ہے، بلوچستان کے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کے لیے بھارت پروپیگنڈا کررہا ہے، ہر فورم پر شکست کے بعد بھارت جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈا کر رہا ہے، پہلگام واقعہ پر پاکستان نے غیر جانبدارانہ، شفاف عالمی تحقیقات کی پیشکش کی۔انہوں نے کہا بلوچستان پاکستان کی لائف لائن ہے، امن و استحکام کا عمل آگے بڑھائیں گے، روایتی جنگ کی طرح بھارتی پراکسیز کو بھی شکست ہوگی، بھارت کا گمراہ کن پروپیگنڈا کسی صورت کامیاب نہیں ہوگا۔دریں اثناء صدرمسلم کانفرنس نے رائے کھیتر میں مجاہد اول کے دیرینہ ساتھی سینئرمسلم کانفرنسی رہنما سردار تجمل عباسی کی عیادت کی ۔بعدازاں انہوںنے بھال بگلہ میں راجہ محمد فرید خان کی وفات پران کے بھائی راجہ صادق خان سے تعزیت کی اور ان کی درجات بلندی کیلئے خصوصی دعا کی۔مزید کشمیر کی خبریں
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.