بھارت سے جنگ جیتنے کے بعد کشمیر پر پاکستان کا موقف مزید مضبوط ہوا ہے، خواجہ محمد آصف

بھارت سندھ طاس معاہدے پر یکطرفہ فیصلہ نہیں کر سکتا،پاکستان کے پاس اس معاملے کو اٹھانے کے بہت سے آپشن ہیں، وزیر دفاع

جمعہ 6 جون 2025 16:42

بھارت سے جنگ جیتنے کے بعد کشمیر پر پاکستان کا موقف مزید مضبوط ہوا ہے، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت سے جنگ جیتنے کے بعد کشمیر پر پاکستان کا موقف مزید مضبوط ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے پر یکطرفہ فیصلہ نہیں کر سکتا،پاکستان کے پاس اس معاملے کو اٹھانے کے بہت سے آپشن ہیں۔مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت سے جنگ جیتنے کے بعد مسئلہ کشمیر متحرک ہوگیا ہے۔