Live Updates

پاکستان میں بہت مضبوط لیڈرشپ ہے، امریکی صدر ٹرمپ

جمعہ 6 جون 2025 22:00

پاکستان میں بہت مضبوط لیڈرشپ ہے، امریکی صدر ٹرمپ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ بندی میں مرکزی کردار ادا کرنے کی بات دہرا دی۔ جرمن چانسلر فریڈرک مرٹز سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا فخر ہے کہ 2 ایٹمی ریاستوں کیدرمیان جنگ بندی کرائی، دونوں ملکوں سے کہا کہ آپ گولیاں چلائیں گیتوتجارت نہیں ہوگی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان میں بہت مضبوط لیڈرشپ ہے۔واضح رہے کہ صدر ٹرمپ پاکستان اور بھارت کیدرمیان جنگ بندی کی بات ایک درجن بار دہراچکے ہیں۔ہر بار یہ بات سن کر مودی سرکارسیخ پا ہوجاتی ہے اور ساتھ ہی بھارتی حزب اختلاف کانگریس کو مودی جی کا مذاق اڑانیکا پھر موقع ملا گیا ہے۔گزشتہ ماہ بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مسری نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں امریکی کوششوں کا سرے سے انکار کیا تھا۔

(جاری ہے)

بھارت کے سیکرٹری خارجہ وکرم مسری نے پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاک بھارت فائربندی قطعی طور پر دوطرفہ تھی، امریکی صدر ٹرمپ کا جنگ بندی میں کوئی کردار نہیں تھا۔بھارتی سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ ٹرمپ نے ہم سے بیچ میں آنے کی اجازت نہیں لی، ٹرمپ خود ہی اسٹیج پر آنا چاہتے تھے اور وہ آگئے۔واضح رہے کہ 10 مئی کو ڈونلڈ ٹرمپ نے ہی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا تھا کہ پاکستان اور بھارت جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات