Live Updates

وزیراعظم کاصدر مملکت ، گورنرز ، وزرائے اعلیٰ ، اسپیکر ،وفاقی وزراء ،سیاسی قیادت سے رابطے

شہباز شریف نے عید الاضحی کی مبارکباد پیش کی ،مجموعی سیاسی صورتحال سمیت مختلف ملکی امور پر گفتگو بھی کی

پیر 9 جون 2025 10:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صدر مملکت ، گورنرز ، وزرائے اعلیٰ ، اسپیکر قومی اسمبلی ،وفاقی وزراء اور سیاسی قیادت سے رابطے کر کے عید الاضحی کی مبارکباد اور مجموعی سیاسی صورتحال سمیت مختلف ملکی امور پر گفتگو کی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے صدرآصف علی زرداری کو ٹیلیفون کر کے عید الاضحی کی مبارک باد دی،صدر زرداری نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دونوں رہنمائوں کے درمیان مجموعی سیاسی صورتحال اور مختلف ملکی امور پر گفتگوہوئی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، گورنر خیبر پختونخوا ہ فیصل کریم کنڈی اور گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اورعید الاضحی کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم محمد شہباز شریف نیوزیراعلی پنجاب مریم نواز ، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، وزیراعلی خیبر پختونخوا ہ علی امین گنڈاپور اور وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو بھی ٹیلیفون کر کے عید الاضحی کی مبارک باد پیش کی۔

گورنرز اور وزرائے اعلیٰ نے وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور عید ا لاضحی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئینیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ، وفاقی وزیر قومی تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور وفاقی وزیر مواصلات ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو بھی ٹیلیفو ن کر کے عید الاضحی کی مبارکباد پیش کی ۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ۔وزیراعظم نے وفاقی وزیر کو عید الاضحی کی مبارکباد دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے چوہدری شجاعت کے لئے بھی عید کی مبارکباد کا پیغام دیا ۔وزیراعظم نے پاکستان مسلم لیگ (ق)کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی صحت کے متعلق دریافت کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے چوہدری شجاعت کی صحتیابی کے لئے دعا کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے بھی وزیراعظم کو عید الاضحی کی مبارکباد دی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان ، جمعیت علمائے پاکستان کے سیکرٹری جنرل شاہ اویس نورانی اور قومی وطن پارٹی کے رہنما آفتاب احمد خان شیر پا سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے عیدالاضحی کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔سیاسی رہنمائوں نے بھی وزیراعظم کو عید الاضحی کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات