
پی ٹی آئی کا بجٹ پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ، اہم مشاورتی اجلاس آج سہ پہر 3 بجے طلب کرلیا
اجلاس میں پارٹی کے تمام رہنماوں کو شرکت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جس میں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج پر زیر غور کیا جائے گا ، موجودہ بجٹ سے کوئی اچھائی کی امید نہیں ہے، بجٹ کے خلاف اپنا بھر پور احتجاج ریکارڈ کرائیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی کی گفتگو
فیصل علوی
منگل 10 جون 2025
11:04

(جاری ہے)
بجٹ میں کفایت شعاری اور مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے۔
بجٹ میں کوئی ریفارمز نہیں لائی جا رہیں۔ معیشت کی بہتری کیلئے کوئی بڑا اقدام نظر نہیں آرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ کے خلاف اپنا بھر پور احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی جنید اکبر نے کہا ہے کہ آج دن تین بجے اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں بجٹ کے حوالے سے ٹھوس لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھاکہ وزیر خزانہ نے اکنامک سروے معذرت خوانہ طریقے سے پیش کیاتھا۔یہ وہی لوگ ہیں جو ہماری 6.5 فیصد گروتھ کو حقارت سے دیکھتے تھے۔ آصف زرداری نے کہا تھا کہ ہم غریبوں کے ٹھنڈے چولہے چلانے آئے تھے ہمیں تو ابھی تک کوئی چولہا چلتا نظر نہیں آیا تھا۔اسلام آباد میں عمر ایوب و دیگررہنماﺅں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات نے کہا تھا کہ ملک میں غربت کی شرح 45 فیصد تک پہنچ چکی تھی۔ گزشتہ تین سالوں میں تین کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے تھے۔گلف ممالک اور نیوزی لینڈ کی آبادی بھی تین کروڑ نہیں تھی۔وام معاشی طور پر یتیم ہو گئی ہے، انسان کے پاس کھانے کے پیسے نہیں ہیں ، اس حکومت نے کسان دشمنی کی پالیسی رکھی ہوئی تھی۔بہت بڑے فنکاربنتے تھے ملک کا بیڑہ غرق کردیاتھا۔ یہ اکنامک سروے فارم 47والا تھا۔ اکنامک سروے میں جھوٹ بولا گیا اورعوام کودھوکہ دیا گیاتھا۔اس موقع پر قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا کہنا تھا کہ گروتھ ریٹ جودکھائی جارہی تھیاس میں کوئی حقیقت نہیں تھی۔ہ شہبازشریف کا لیلہ بجٹ تھا۔ عوام کی قوت خرید ختم ہوچکی ہے جبکہ حکومتی وزرا کہتے ہیں مہنگائی کم ہوئی تھی۔رہنماءپی ٹی آئی عمر ایوب نے حکومتی وزرا کوچیلنج کیا ہے میرے ساتھ بازاروں میں چلیں، مہنگائی آسمانوں سے باتیں کر رہی ہے، تقریباً 32 لاکھ نوجوان ملک چھوڑ کر جا چکے تھے۔ وزیر خزانہ شریف آدمی بدمعاشوں میں پھنس گئے تھے۔مزید اہم خبریں
-
غزہ: یو این کی طرف سے گیارہ ملین ڈالر کی ہنگامی امداد جاری
-
قدرتی آفات سے بڑھتی مہاجرت موسمیاتی تبدیلی کا شاخسانہ، آئی او ایم
-
غریب ممالک پر قرضوں کا بوجھ انکٹاڈ کے سولہویں اجلاس کا اہم موضوع
-
جنوبی سوڈان: سیاسی انتشار اور بدعنوانی تشدد میں اضافے کا سبب
-
صدرٹرمپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ایک بار پھر پسندیدہ شخصیت قرار دےدیا
-
صدر ٹرمپ امن کے حقیقی سفیر ہیں، نوبیل انعام دینے کیلئے ایک بار پھر درخواست کرتا ہوں
-
اینٹی بائیوٹکس کے خلاف جراثیمی مزاحمت میں اضافہ، ڈبلیو ایچ او
-
پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کی جانب سے سعودی وفد کی میزبانی جوپاکستان میں اسٹریٹجک سرمایہ کاری کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت ہے
-
ملک میں انٹرنیٹ سروس میں 18 گھنٹے کیلئے شدید تعطل پیدا ہونے کا امکان
-
مصر کے شہرشرم الشیخ میں امریکا اور ثالثوں نے غزہ امن معاہدے پر دستخط کردیئے
-
سیاحتی مقامات پر زلزلے کے شدید جھٹکے
-
شہبازشریف،ٹرمپ ملاقات،گرمجوشی سے مصافحہ ، خوشگوار ماحول میں جملوں کا تبادلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.