Live Updates

پاکستان کو بھارت پر سفارتی محاذ پر سبقت حاصل ہو چکی ہے ،چوہدری نعیم اختر

ب دنیا جان چکی ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل اشد ضروری ہے مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں میں ہی مضمر ہے

بدھ 11 جون 2025 16:22

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)چیئرمین جموں وکشمیر فورم فرانس چوہدری نعیم اختر نے پاکستانی پارلیمانی سفارتی وفد کے دورہ امریکہ اور لندن کے دوران مسئلہ کشمیر کے لئے کی گئی کاوشوں اور کوششوں کا خیرمقدم کیا ہے اپنے خصوصی بیان میں چوہدری نعیم اختر نے پاکستانی پارلیمانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری سے اپیل کی ہے کہ وہ برسلز میں یورپی یونین عہدیداروں کو بھی مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری انسانیت سوز مظالم کے بارے میں آگاہ کریں۔

انھوں نے کہا کہ ان شاء اللہ پاکستان کو بھارت پر سفارتی محاذ پر سبقت حاصل ہو چکی ہے اب دنیا جان چکی ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل اشد ضروری ہے مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں میں ہی مضمر ہے انھوں نے کہا کہ بھارتی قابض فورسز غیر قانونی گرفتاریوں،کریک ڈاؤن اور دیگر مظالم کے ذریعے کشمیریوں کو مقبوضہ کشمیر میں رائے شماری کے انکے منصفانہ سیاسی مطالبے سے دستبردار ہونے پر مجبور نہیں کرسکتے بھارتی حکمرانوں نے کشمیری عوام میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کرنے کے لیے حریت رہنماؤں کی جھوٹے الزامات کے تحت غیر قانونی طور پر نظر بند کر رکھا ہے بھارت نے جبر کی پالیسی اپنا کر نہ آج تک کچھ حاصل کیا ہے اور نہ مستقبل میں ایسی جارحانہ پالیسیوں سے کچھ حاصل کر سکے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کشمیری جدوجہد آزادی کو اس کے منطقی انجام تک جاری رکھیں گے۔انہوں نے دیرینہ تنازعہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق پرامن طریقے سے حل کرنے پر زور دیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات