Live Updates

ڈاکٹر عشرت العباد خان کا عید الاضحی پر سیاسی رہنماں اور ایم پی پی کے عہدیداروں و ورکرز کو مبارکباد کا فون

مجھے خوشی ہے قوم نے سنت ابراہیمی کو مقصد کے تحت ادا کیا، ایم پی پی کے ورکرز اب ملک بھر میں ایم پی پی کا پیغام پہنچائیں، ڈاکٹر عشرت العباد خان

بدھ 11 جون 2025 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء) سابق گورنر سندھ و روح رواں ایم پی پی ڈاکٹر عشرت العباد خان نے عید الاضحی پر سیاسی رہنماں اور ایم پی پی کے عہدیداروں و ورکرز کو مبارکباد کے فون کئے۔ انکی ہدایت پر پورے پاکستان میں ایم پی پی ورکرز نے غربا اور مساکین میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا۔ مرکزی کمیٹی نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

۔ انچارج مرکزی کمیٹی نہال صدیقی، فاروق ملک،یحان خان،و دیگر رہنما ں نے جبکہ محمد پناہ پنیہارو دیگر رہنماں نے حیدر آباد، اسلام آباد اور لاہور، مانسہرہ میں بھی کام جاری رہا۔ آزاد کشمیر میں بھی رہنماں نے غربا اور مساکین کو گوشت پہنچایا۔ پورے پاکستان میں کراچی سے خیبر تک یوسی اور ٹان انچارجز نے بھی کاموں میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

کامیاب مہم کے بعد مرکزی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ورکنگ کی تعریف کی گئی۔

۔ عید کے روز ڈاکٹر عشرت العباد کی جانب سے کئی بڑے اور چھوٹے جانوروں کی قربانی کی گئی۔ جبکہ ان خاندانوں کی دلجوئی بھی ی گئی جو کسی حادثے میں اپنے پیاروں کو کھو بیٹھے تھے۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے عید کی سرگرمیوں کے بعد ملک بھر میں ٹانز اور تحصیلوں کی سطح پر ورکرز سے خطاب میں کہا کہ یہی اصل کام ہے کہ اس عید کو ان لوگوں کے لئے آسان بنایا جائے۔

جو غربت کی لکیر سے بھی نیچے ہیں۔ پاکستان میں یکجہتی کے لئے ہم ہر اول دستہ ہیں۔ وہ فوجی جوان جو سرحدوں پر ہماری حفاظت کر رہے ہیں۔ اپنے گھروں سے دور یہ جزبہ قربانی ہے ہم ملک کی خدمت کے لئے ہر کردار کا حصہ ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ قوم نے سنت ابراہیمی کو اسکے مقصد کے تحت ادا کیا۔ ایم پی پی کے ورکرز اب ملک بھر میں ایم پی پی کا پیغام پہنچائیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات