ذ*چیئرمین استحقاق کمیٹی سمیع اللہ خان سے ایم پی اے شعیب صدیقی کی ملاقات

غ*آئندہ بجٹ سمیت سیاسی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال، پنجاب حکومت کو خراج تحسین ڑ*عوامی مفاد میں کئے گئے فیصلوں کی وجہ سے حکومتی وقار بلند ہوا ہی: گفتگو

جمعرات 12 جون 2025 20:25

=لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2025ء) چیئرمین استحقاق کمیٹی پنجاب اسمبلی سمیع اللہ خان سے ایم پی اے و صوبائی جنرل سیکرٹری آئی پی پی محمد شعیب صدیقی کی ملاقات ہوئی جس میں آئندہ بجٹ سمیت دیگر سیاسی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین استحقاق کمیٹی کے آفس میں ہونے والی ملاقات میں اس بات کا بھی امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا گیا کہ آئندہ ہفتے پیش کئے جانے والے صوبہ پنجاب کے بجٹ میں عوام کا خصوصی خیال رکھتے ہوئے کوئی نیا ٹیکس عائد نہ کئے جانے کی قوی امید ہے۔

ملاقات میں استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم لیگ ن کے سیاسی اتحاد کو وقت کی اہم ضرورت تصور کرتے ہوئے ایم پی اے شعیب صدیقی نے کہا کہ آئی پی پی بطور اتحادی جماعت مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے اور ساتھ ہی رہے گی۔

(جاری ہے)

حکومت کے ہر منصوبے میں مکمل یکجہتی سے چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے یہ بجٹ غریب دوست ہوگا اور عام آدمی کے لئے بڑا ریلیف لے کر آئے گا۔

ملاقات میں ایم پی اے و چیئرمین استحقاق کمیٹی پنجاب اسمبلی سمیع اللہ خان کی جانب سے غیر مشروط حمایت کرنے پر صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان سے اظہار تشکر بھی کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عوامی فلاح و بہبود اور ترقی و خوشحالی کا استعارہ بن چکی ہیں۔

ایم پی اے شعیب صدیقی کا کہنا تھا کہ عوام کی فلاح اور وسیع مفاد میں کئے گئے فیصلوں نے دونوں جماعتوں کا سیاسی وقار بلند کیا ہے۔ بجٹ کے بعد نئی توانائی کے ساتھ عوامی خدمت میں مصروف عمل ہوں گے۔ اس موقع پر ممبر پنجاب اسمبلی شمیع اللہ خان نے اپنے حلقے میں ترقیاتی کام کروانے پر صوبائی وزیر و صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ این اے 117 کے صوبائی حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے عبدالعلیم خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن اور آئی پی پی سیاسی گھٹن میں بھی عوام کو آکسیجن مہیا کر رہی ہیں۔