Live Updates

گورنرپنجاب سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کی ملاقات

سردار سلیم حیدر کی غزہ میں جاری مظالم اور بے گناہ انسانیت کے قتل کو روکنے اور جنگ بندی کی اپیل

جمعرات 12 جون 2025 22:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پنجاب ہائوس اسلام آباد میں امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے امریکی ناظم الامور نٹالے بیکر کی وساطت سے امریکی صدر ٹرمپ سے غزہ میں جاری مظالم اور بے گناہ انسانیت کے قتل کو روکنے اور جنگ بندی کی اپیل۔

امریکی ناظم الامور نٹالے بیکر نے گورنر پنجاب کا پیغام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے مزید کہا کہ امریکی صدر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کروا کر دنیا میں امن کو فروغ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کو چاہئے کہ وہ پاک بھارت جنگ بندی کی طرح غزہ میں بھی اپنا کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

گورنرپنجاب نے کہا کہ پاکستان کی فوج نے دہشت گردی کی جنگ میں لازوال قربانیاں دیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پرامن ملک ہے اور اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ امن کا خواہاں ہے۔گورنرپنجاب نے کہا کہ بلاول بھٹو کی سربراہی میں سفارتی وفد نے امریکہ سمیت پوری دنیا میںاپنا موقف پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت آج تک دنیا کے سامنے پہلگام حملے کے ثبوت پیش نہیں کرسکا۔

گورنرپنجاب نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی اعلی اور بے مثال قیادت کو پاکستانی قوم سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کا ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کردار ایک روشن مثال ہے۔ امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کے امریکہ اور صدر کے بارے میں مثبت خیالات کو سراہا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات