
پاکستان کی کوالالمپور میں منعقدہ آسیان ریجنل فورم کے سینئر حکام کے اجلاس میں شرکت
جمعہ 13 جون 2025 00:20
(جاری ہے)
انہوں نے 10 مئی کو پاکستان کے جواب کو جائز، مناسب اور ذاتی دفاع پر مبنی قرار دیا جو صرف فوجی اہداف تک محدود تھا اور شہری آبادی کو نقصان سے بچایا گیا۔ انہوں نے جارحیت پر مبنی "نئے معمول" کے تصور کو مسترد کیا اور بھارت کی جانب سے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل رکھنے کو بین الاقوامی ذمہ داریوں کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔
انہوں نے حالیہ جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بات چیت اور پرامن ذرائع سے تنازعات کے حل کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور کشمیری عوام کے حق خودارادیت کا احترام کرنے پر زور دیا۔انسداد دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کی ہمہ گیر حکمت عملی پر روشنی ڈالتے ہوئےایڈیشنل سیکرٹری نے پاکستان کی قربانیوں کا ذکر کیا اور دہشت گردی کی بنیادی وجوہات جیسے غربت، ناانصافی اور غیرملکی قبضے کے خاتمے پر زور دیا۔ انہوں نے انسداد دہشت گردی کے بیانیے کے غلط استعمال کے ذریعے مسلم کمیونٹی کو نشانہ بنانے کے رجحان پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور بڑھتی ہوئی اسلاموفوبیا کی لہر پر پاکستان کے خدشات بیان کیے۔افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ افغان سرزمین پاکستان کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے لیے استعمال نہ ہو۔انہوں نے فلسطینی عوام کے ساتھ پاکستان کے اصولی حمایت کا اعادہ کیا اور فلسطینیوں کے خلاف جاری قبضے اور تشدد کی مذمت کی۔ علاقائی سمندری معاملات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے جنوبی چین کے سمندر میں تحمل اور مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا اور چین کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت اور ’’ون چائنا پال‘‘ کی حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے ماحولیاتی تبدیلی سے ترقی پذیر ممالک پر پڑنے والے غیر متناسب اثرات کو اجاگر کیا اور ماحولیاتی انصاف کی ضرورت پر زور دیا نیز ترقی یافتہ ممالک سے مالی معاونت، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور صلاحیت کی تعمیر سے متعلق اپنے وعدے پورے کرنے کا مطالبہ کیا۔ اے آر ایف ، ایس او ایم کے موقع پر، عمران صدیقی نے لاؤس، میانمار، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، ویتنام، فلپائن، جاپان اور آسٹریلیا کے سربراہان وفود سے دو طرفہ ملاقاتیں کیں نیز آسیان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سے بھی ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے، خطے اور عالمی امور پر تبادلہ خیال اور آسیان کے ساتھ پاکستان کی "فل ڈائیلاگ پارٹنرشپ" کے حصول پر بات چیت کی گئی۔آسیان ریجنل فورم 1994 میں قائم کیا گیا تھا جو ایشیا پیسیفک کے 27 ممالک پر مشتمل ایک علاقائی سیکیورٹی مکالمہ پلیٹ فارم ہے، جس میں 10 آسیان ممالک اور دیگر شراکت دار شامل ہیں۔ پاکستان 1994 میں اس فورم کا 24واں رکن بنا تھا۔مزید قومی خبریں
-
کراچی،پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کئی سال بعد بچے سمیت قتل
-
پہلی مرتبہ پاکستان کے بانڈز کی لین دین اضافی قیمت پر ہورہی ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
-
پاکستان رواں برس قرضوں کی مد میں کتنی رقم ادا کرے گا گورنر اسٹیٹ بینک نے تفصیل بیان کردی
-
مزدوروں کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی ، حکومت پنجاب کا تاریخی قدم
-
پنجاب بھر میں 1289 ٹریفک حادثات میں 18 افراد جاں بحق، 1490 زخمی
-
پنجاب میں ہزاروں سرپلس اساتذہ کے تبادلوں کا معاملہ
-
مزدورکی تنخواہ 37 ہزار روپے کرنے کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پرحکام سے جواب طلب
-
راول ڈیم کے سپل ویز کھولنے کا فیصلہ، کورنگ نالے میں پانی کی سطح میں اضافہ متوقع
-
وفاقی وزیر توانائی اویس خان لغاری سے ڈائریکٹر آل چائنہ فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس کی قیادت میں چینی کاروباری وفد کی ملاقات
-
میر صادق سنجرانی کی کوششیں رنگ لے آئیں، ایرانی حکام نے راجے روتک تجارتی گزرگاہ کو دوبارہ کھول دیا
-
سینیٹرعرفان صدیقی کی بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی لوک سبھا میں حالیہ تقریر پر شدید تنقید
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اربعین پر جانے والے زائرین کے لیے سفری مشکلات پر شدید تشویش کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.