Live Updates

وفاقی بجٹ صرف ’’ریکوری ‘‘ کی دستاویز معلوم ہوتی ہے ‘ ٹیکس ایڈوائزرز ایسوسی ایشن

14131ارب کے ٹیکس اہداف کو پورا کرنے کیلئے کوئی روڈمیپ نہیں دیا گیا‘ صدر عبد الغفار، جنرل سیکرٹری خواجہ ریاض

جمعہ 13 جون 2025 11:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)پاکستان ٹیکس ایڈوائزر زایسوسی ایشن نے وفاقی بجٹ کو صرف ’’ریکوری ‘‘ کی دستاویز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے ایف بی آر کو لامحدود اختیارات دے کر 37لاکھ ٹیکس دہندگان کو کٹہرے میں کھڑا دیا ہے، ایف بی آر کا افسر سول جج اورسیشن جج کا اختیار استعمال کرتے ہوئے موقع پر ٹیکس پیئر کی تفتیش،گرفتاری کرسکتاہے جوکہ ٹیکس پیئر کے حقوق سلب کرنے کے مترادف ہے۔

ایسوسی ایشن کے صدر میاں عبدالغفار اورجنرل سیکرٹری خواجہ ریاض حسین نے ٹیکس بارز کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 78سالوں سے غلط اسیسمنٹ کرکے کروڑوں ،اربوں کے ٹیکس لگانے والے افسران کے خلاف کبھی ایکشن نہیں ہوا،جن کے فیصلے عدالتوں میں جاکر غلط ثابت ہوئے،ٹیکس پیئر زکا پیسہ اور وقت دونوں ضائع ہوئے ،کاروبار بند ہوا لیکن ایف بی آر کے افسران کی ترقیاں ضرور ہوئیں ،سارا بجٹ ٹیکس ریکوری بجٹ لگ رہا ہے کیونکہ 14131ارب کے ٹیکس اہداف کو پورا کرنے کے لیے کوئی روڈمیپ نہیں دیا گیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر میں وکلا ء کو نشانہ بنایا جو سراسر غلط ہے، وزیر خزانہ کو وکلا ء سے معذرت کرنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ جو ریٹرن ہے اسے ایف بی آر کا کمشنر فائل نہیں کرسکتا پھر عام آدمی کیا کرے گایہی وکلا ریٹرن بھرتے ہیں اورحکومتی خزانے میں کروڑوں ، اربوں روپے کا ٹیکس جمع ہوتا ہے ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات