Live Updates

ایران پرحملہ سے پورے خطے کوخطرات میں ڈال دیا گیا ، ایران کی جوابی کارروائی سے محاذآرائی میں اضافہ ہو گا، عمر ایوب

جمعہ 13 جون 2025 18:26

ایران پرحملہ سے پورے خطے کوخطرات میں ڈال دیا گیا ، ایران کی جوابی کارروائی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمرایوب خان نے کہا ہے کہ ایران پرحملہ سے پورے خطہ کوخطرات میں ڈال دیا گیا ہے، اس کے نتائج خوفناک ہو سکتے ہیں، ایران کی جوابی کارروائی سے محاذآرائی میں اضافہ ہو گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران انہوں نے کہاکہ مسلمان ممالک نہ صرف اس کی مذمت کریں بلکہ ایران کے ساتھ تعاون بھی کریں۔ انہوں نے کہاکہ جب بھارت نے پاکستان کے خلاف جارحیت کی توہماری مسلح افواج نے بہترین پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے حملہ کو پسپا کیا اور جوابی کارروائی میں بھارت کو شکست دی جس پرہم مسلح افواج کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات