
وزیر اعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب ایردوان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، خطے میں اسرائیلی جارحیت کے بعد پیدا ہونے والی تشویشناک صورتحال پر تبادلہ خیال
ہفتہ 14 جون 2025 23:30
(جاری ہے)
دونوں رہنمائوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اسرائیل کے فوجی حملوں نے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی ہے، جو اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی صریحا خلاف ورزی ہے، جبکہ اس سے خطے اور عالمی امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔
دونوں رہنمائوں نے فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کی جاری کھلی فوجی جارحیت کی بھی مذمت کی، جو بلا روک ٹوک جاری ہے۔ دونوں رہنمائوں نے زور دیا کہ بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ کو مل کرکام کرنے اور اسرائیل پر زور دینے کی ضرورت ہے کہ وہ ایران، فلسطین اور خطے کے دیگر ممالک کے خلاف اپنی جارحانہ رویے اور غیر قانونی اقدامات کو فوری طور پر بندکرے۔ بین الاقوامی امن، سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے پاکستان کے مضبوط اور غیر متزلزل عزم کی تجدید کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن کے طور پر، نیز او آئی سی جیسے دیگر فورمز میں امن کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم نے کہا کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار استنبول میں ہونے والی آئندہ او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے صدر ایردوان کو اسلامی تعاون یوتھ فورم (آئی سی وائی ایف)کی طرف سے اعزاز سے نوازے جانے پر بھی مبارکباد دی۔ دونوں رہنمائوں نے موجودہ علاقائی صورتحال میں اپنے اپنے ملک کی سفارتی کوششوں کے بارے میں ایک دوسرے کو آگاہ کیا۔ انہوں نے امن کی کوششوں میں ہم آہنگی کے لیے مسلسل رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
مزید اہم خبریں
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا، نوٹی فکیشن جاری
-
ایرانی سپریم لیڈرکو قتل کرنے کے اسرائیلی منصوبے کا انکشاف، صدر ٹرمپ نے پلان رد کردیا
-
ایران اور اسرائیل کے ایک دوسرے پر شدید میزائل حملے جاری
-
ایران کا اسرائیلی وزیراعظم کی رہائش گاہ پر میزائل حملہ
-
ایران اور اسرائیل جلد معاہدہ کریں گے، امریکی صدر کا دعویٰ
-
مشرق وسطیٰ: کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کریں گے، جرمن وزیر خارجہ
-
ملک کے 5 فیصد امیر ترین گھرانوں کی جانب سے 1600 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف
-
یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں تیزی
-
’کچھ بھی باقی نہیں بچا‘: ایرانی حملے سے نبردآزما اسرائیلی
-
بھارتی ہیلی کاپٹر حادثات، فضائی عملے کی صلاحیتوں پر سنگین سوال اٹھنے لگے
-
ایران کے میزائل حملوں میں گیس اور تیل کی ترسیلی لائنوں کو نقصان پہنچا ہے.اسرائیل کا اعتراف
-
ایران کا آپریشن ”علی ابن طالب“کے تحت جدید میزائل سسٹمزسے اسرائیل پر حملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.