پی ٹی آئی تباہی مچا کر گئی، ہم نے پاکستان کی معیشت کو بحال کیا ہے‘ ملک افضل کھوکھر

وزیراعظم شہباز شریف نے دلیرانہ قیادت کا مظاہرہ کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ‘رکن قومی اسمبلی

اتوار 15 جون 2025 11:30

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی ملک افضل کھوکھر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی تباہی مچا کر گئی، ہم نے پاکستان کی معیشت کو بحال کیا ہے،وزیراعظم شہباز شریف نے دلیرانہ قیادت کا مظاہرہ کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کا پہلا ملازمین دوست،کسان دوست،صنعتکار دوست اورعوام دوست بجٹ پیش کرنے پر پاکستان مسلم لیگ(ن ) کے قائد محمد نوازشریف کی رہنمائی اوروزیراعظم محمد شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،بجٹ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہوگا۔

اللہ تعالی کے فضل و کرم سے نئے مالی سال کا بجٹ عوام کیلئے خوشی اور خوشحالی لائے گا۔ معیشت کی ترقی کا ثمر ہر فرد تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں۔پاکستان معاشی گرداب سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے۔انہوں نے کہاکہ تعلیم اورصحت کیلئے ریکارڈ بجٹ مختص کرنا پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت کے عوام سے لگاو کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں پائیدار ترقی کا سفر شروع ہوچکا ہے۔عوام کے لئے آسانیوں کے دن آچکے ہیں۔