Live Updates

ؑ5فیصد امراء کا ہرسال 1700 ارب روپے کا ٹیکس چوری کرنا ایف بی آر کی نااہلی ہی: جاوید قصوری ں*پنجاب حکومت حقیقی معنوں میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے بجٹ کو فرینڈلی بنائے حکومت کی موجودہ معاشی پالیسیاں تباہ کن ہیںان سے بہتری کی کوئی امید نہیں، امیرجماعت اسلامی پنجاب وسطی

اتوار 15 جون 2025 21:05

ّ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2025ء) امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے چیئر مین ایف بی آر کے بیان کہ ’’ 5فیصد امیر سالانہ 1700 ارب روپے کا ٹیکس چوری کرتے ہیں پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ 95 فیصد پاکستانی ٹیکس دینے کے قابل ہی نہیں، حکو مت کو چاہئے کہ وہ امراء سے ٹیکس لے کر غربا ء پر خرچ کرے مگر المیہ یہ ہے کہ غریبوںسے ٹیکس وصولی کرکے امیروں کے شاہانہ اخراجات کو برداشت کیا جا رہا ہے۔

اشرافیہ صرف 499ارب کا ٹیکس دیتی ہے ۔ حکومت کی موجودہ معاشی پالیسیاں تباہ کن ہیںان سے بہتری کی کوئی امید نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک تنخواہ دار طبقہ نے ہی سارا بوجھ اٹھایا ہے۔ وزیر اعظم نے کابینہ اجلاس میں کہا کہ تنخواہ دار طبقہ نے چار سو ارب روپے ٹیکس دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک طرف پاکستان کی اشرافیہ کی عیاشیاں ہیں تو دوسری جانب تنخواہ دار طبقہ کیلئے زندگی اجیرن ہے۔

وفاقی بجٹ میںتنخواہوں میں 10 فیصد کا اضافہ اور تنخواہوں پر ٹیکس میں کمی کی گئی ہے، لیکن سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کے ساتھ، وزرا اور خصوصاً چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں کیا گیا سو فیصد کے اضافہ کو دیکھا جائے تو یہ خود حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔اس حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف کا نوٹس لینا کافی نہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو اب حکومتوں سے زیادہ توقعات بھی نہیں رہیں۔اکنامک سروے لمحہ فکریہ ہے جس میں اعتراف کیا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے اقتصادی اہداف خصوصاً زراعت، صنعت کے اہداف پورے نہیں ہوئے۔ وفاقی بجٹ میں تعلیم اور صحت کے بجٹ کے ساتھ روا رکھا جانے والا سلوک سب کیلئے شرمناک ہے۔محمد جاوید قصوری نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ پنجاب حکومت حقیقی معنوں میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے بجٹ کو فرینڈلی بنائے۔

18ویں ترمیم کے بعد صوبوں کے پاس وسائل وافر ہوتے ہیں اور صوبے ان وسائل کو خرچ کرکے مفاد عامہ میں بہت کچھ کر سکتے ہیں۔ اگر پنجاب حکومت اپنے وسائل کو واقعتاً عوام کی فلاح اور صوبہ کی ترقی اور گورننس کے عمل کو یقینی بنانے پر خرچ کر ے تو پنجاب کے عوام کو ریلیف میسر ہو سکتا ہے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات