Live Updates

بنیادی سہولتیں دیر کے عوام کاحق،سر رحیم شاہ کی خدمات قابل تقلید ییں، مصطفی ملک

اس دور میں انٹرنیٹ کی عدم دستیابی المیہ،وفاقی حکومت کی توجہ دلاوں گا، مصطفی ملک کا خال لوئر دیر میں مختلف تقریبات میں اظہار خیال لوئر دیر پہنچنے پر پارٹی راہنما اصلحان فاروق نے شاندار استقبال کیا،سر رحیم شاہ،ملک نعمان یوسف زئی،ملک فرقان الدین و دیگر عمائدین سے ملاقاتیں، ملک فرقان الدین کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی

اتوار 15 جون 2025 21:50

خال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور وزارت اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسوس ڈویلپمنٹ کے مشیر/ فوکل پرسن غلام مصطفی ملک کی نجی دورے پر خال لوئردیر آمد،تفصیلات کے مطابق دیر پہنچنے پر مصطفی ملک کیقریبی اور نوجوان ساتھی سہلان فاروق نے شاندار استقبال کیا، مصطفی ملک نے سہلان فاروق کی رہائش گاہ پر ظہرانہ میں شرکت کی اور عمائدین سے ملاقات کی ،مصطفی ملک لوئر دیر کے ممتاز قبائلی مشر ملک عبد الحمید خان سے خصوصی ملاقات کے لیے بھی تشریف لے گئے جہاں انہوں انکے عوامی ہجرہ میں نوجوانوں کے ایک۔

(جاری ہے)

وفد سے ملاقات کی،مصطفی ملک نے نوجوانوں کو ملک کا قیمتی اثاثہ قرار دیا ، اس موقع پر یوتھ پارلیمنٹ کے سابق نگران وزیراعلی اور ممتاز یوتھ لیڈر ،سماجی شخصیت ملک فرقان الدین کو باقاعدہ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر آمادہ کیا اور انہیں اپنی جماعت میں شمولیت کی باقاعدہ دعوت دی، جس پر ملک فرقان الدین نے کہا کہ وہ اپنے اپنے مشران سے مشاورت کے بعد باقاعدہ شمولیت کے بارے میں فیصلہ کریں گے ، انہوں نے مصطفی ملک کی خصوصی آمد اور پارٹی میں شمولیت کی دعوت پر شکریہ ادا کیا، وازرت امور سمندر پار پاکستانیز کے مشیر مصطفی ملک نے سابق صوبائی وزیر ملک جہانزیب کے فرزند، وزیراعظم یوتھ پروگرام کے کوآرڈینیٹر اور فوکل پرسن فیڈرل گورنمنٹ سابقہ امیدوار پی کے 14 ملک نعمان یوسفزئی سے بھی ملاقات کی اور انکے خاندان کی دیر کے عوام کے لیے خدمات کو سراہا، مصطفی ملک نے کہا کہ ملک نعمان یوسفزئی متحرک سیاسی شخصیت ہیں اور یوتھ کے لیے انکی خدمات قابل قدر ییں، وزارت اوورسیز پاکستانیز کے مشیر اور فوکل پرسن مصطفی ملک نے امریکہ میں مقیم ممتاز پاکستانی مسلم راہنما ،سر فانڈیشن کے صدر سر رحیم شاہ خان اخونخیل کی رہائش گاہ پر عشائیہ میں بھی شرکت کی،اس موقع پر عمائدین دیر و باجوڑ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، سر رحیم شاہ اخونخیل نے مصطفی ملک کی دیر آمد پر شکریہ ادا اور انہیں دورہ امریکہ کی دعوت دی، سر فاونڈیشن دیر میں تعلیم ، صحت اور روزگار کی فراہمی کے لیے گراں قدر خدمات انجام دے رہی ہے،جبکہ یتیم بچوں ، بیواوں اور بزرگ شہریوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، جس کے تمام اخراجات سر رحیم شاہ خود ادا کرتے ہیں ، مصطفی ملک نے سر رحیم شاہ کی سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور انہیں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے رول ماڈل قرار دیا، انہوں نے دیر میں انٹرنیٹ کی بہتر سیولیات کی فراہمی کے لیے وفاقی حکومت ،سیلولر کمپنیوں اور متعلقہ حکام سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی،انہوں نے کہا کہ جب پاکستان میں آئی ٹی کا انقلاب دستک دے رہا ہیچاس دور میں دیرمیں انٹرنیٹ کی عدم دستیابی بہت بڑا المیہ اور عوامی نمائندوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ،وفاقی حکومت کی توجہ دلاوں گا، انہوں نے مزید کہا کہ بنیادی سہولتیں دیر کے عوام کاحق ہے جس کے لیے نوجوانوں کو آواز اٹھانا ہوگی، مصطفی ملک نے بہترین ممہان نوازی پر مشران، اہلیاں دیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اہلیان دیر کی محبتیں یمیشہ میرا اثاثہ رہیں گی ۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات