
ملکی دفاع اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، سینیٹر اسحاق ڈار
ہم نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ، کسی بھی اندرونی یا بیرونی دبائو کو خاطر میں لائے بغیر قومی خودمختاری کا دفاع جاری رکھیں گے، نائب وزیراعظم
پیر 16 جون 2025 22:56

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جر?ت نہیں کہ وہ پاکستان کے خلاف کوئی کارروائی کر سکے، پاکستانی قوم متحد تھی، ہے اور ہمیشہ رہے گی۔ انہوں نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو قوم کی امانت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام پاکستانی عوام نے بے شمار قربانیوں سے حاصل کیا ہے اور اس کی حفاظت ہر قیمت پر کی جائے گی۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی جانب سے وزارت خارجہ میں ترجمان مقرر کرنے کے ریمارکس کے حوالے سے سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ وزارتِ خارجہ میں گریڈ 21 کے ایک افسر کو تعینات کیا گیا ہے جو دفتر خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری ہونے کے ساتھ ساتھ وزارت کے سرکاری ترجمان کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی اصولوں اور قومی مفادات کی بنیاد پر استوار ہے اور ہم کسی بھی اندرونی یا بیرونی دبائو کو خاطر میں لائے بغیر قومی خودمختاری کا دفاع جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جعلی خبروں کی بھرمار ہے ،سب کوچاہئے کہ وہ کسی بھی چیز کو پھیلانے سے پہلے اس سے متعلق تصدیق کر لیا کریں ، پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور عالمی سطح پر ذمہ دارانہ کردار ادا کر رہا ہے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے حالیہ علاقائی کشیدگی اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والی غلط معلومات پر کہا کہ بھارت کے ساتھ حالیہ تنازعہ کے دوران سوشل میڈیا پر فیک نیوز اور جعلی ویڈیوز کا سہارا لیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت اطلاعات سمیت مختلف ادارے ان غلط معلومات کی روک تھام کے لئے متحرک ہیں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ گزشتہ روز خواجہ آصف سے منسوب ایک بیان کے ساتھ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جعلی ویڈیو کلپ، مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار کر کے سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی جو مکمل طور پر جھوٹی تھی۔ اس موقع پر انہوں نے خبردار کیا کہ یہ بچوں کا کھیل نہیں رہا بلکہ اب یہ ایک سنجیدہ نوعیت کی ہائبرڈ جنگ ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات جاری تھے جن میں پاکستان بھی ایک ذمہ دار ثالث کے طور پر شامل رہا، روم اور مسقط میں مذاکرات ہو رہے تھے، 15 جون کو بھی ملاقات طے تھی مگر 13 جون کو اچانک صورتحال خراب کر دی گئی، ایرانی وزیر خارجہ نے اس میں پاکستان کو مکمل اعتماد میں لیا اور اقوامِ متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران میں موجود پاکستانی طلبہ اور زائرین کے تحفظ کے لئے حکومت سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ51 پاکستانی طلبہ آج وطن واپس پہنچ رہے ہیں،500 زائرین کی واپسی کا عمل بھی جاری ہے،ایرانی حجاج کو ویزا دے کر کراچی منتقل کیا جائے گا۔انہوں نے سعودی عرب کے فیصلے کا بھی حوالہ دیا کہ وہاں 20 ہزار حجاج کو موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر وہیں روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسحاق ڈار نے سختی سے ان خبروں کی تردید کی جو ایران کے ایک جنرل سے منسوب کی گئیں جن میں کہا گیا تھا کہ اگر ایران پر ایٹمی حملہ ہوا تو پاکستان اسرائیل پر جوابی حملہ کرے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ محض جھوٹ ہے۔اسی طرح اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی پاکستان کے حوالے سے گردش کرنے والی ویڈیو کے بارے میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ 2011 کی پرانی ویڈیو ہے جسے حالیہ سیاق میں غلط انداز سے پیش کیا جا رہا ہے۔اسحاق ڈار نے کہاکہ ہم نے بھارت کو بھرپور جواب دیا لیکن ساتھ ہی ایک ذمہ دار ریاست ہونے کا ثبوت بھی دیا، پاکستان نہ صرف اپنے دفاع کے لئے تیار ہے بلکہ خطے میں امن اور استحکام کے لئے ہر ممکن کردار ادا کرتا رہے گا۔سینٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے کہا کہ ایٹمی پاکستان دنیا کی آنکھوں میں کھٹکتا ہے،ہمیں ہروقت تیار رہنا چاہئے۔مزید اہم خبریں
-
لکی مروت میں مارٹر گولا پھٹنے سے 5 بچے جاں بحق، خاتون سمیت 12 زخمی
-
امریکہ اور یورپ جانے کے منتظر افغان، غیر یقینی کی وجہ سے پریشان
-
’وزارتِ مضحکہ خیز چال‘ سے لے کر عجیب و غریب حکومتی اداروں تک
-
وجائنل اسپیکیولم کا نیا ڈیزائن، خواتین کے لیے درد اور خوف میں کمی کی امید
-
اسلام آباد ایکسپریس حادثہ؛ ابتدائی رپورٹ میں ڈرائیور قصوروار قرار
-
پاک فوج میں شامل جدید گن شپ ہیلی کاپٹر Z-10ME کن جنگی خصوصیات کا حامل ہے؟ تفصیلات جاری
-
ایف آئی اے میں خود احتسابی کا نیا نظام متعارف کرا دیا گیا
-
پنجاب میں صارف عدالتیں ختم، کیس سیشن کورٹس کو منتقل کرنے کا حکم
-
زمینی سفر پر پابندی؛ زائرین کی ایران عراق روانگی کیلئے فیری سروس کا منصوبہ
-
’دل سے پاکستان‘ پاک فوج نے یوم آزادی پر نیا نغمہ جاری کردیا
-
مضحکہ خیز اور جھوٹ پر مبنی اعلامیے کا حقیقت سے تعلق نہیں، وزیراطلاعات
-
اسلام آباد ،پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.