
نیشنل کمانڈ اتھارٹی سے وابستہ 47 سائنسدانوں اور انجینئرز کو اعزازات سے نوازانے کی پروقار تقریب کا انعقاد
اعزازات چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، ڈپٹی چیئرمین ڈویلپمنٹ کنٹرول کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا (نشان امتیاز ملٹری) نے ایک باوقار تقریب کے دوران چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں تقسیم کئے
فیصل علوی
منگل 17 جون 2025
16:30

(جاری ہے)
آئی ایس پی آرکاکہنا ہے کہ تقریب کے دوران مجموعی طور پر 47 افسران کو اعزازات دئیے گئے۔ 10 افسران کو ستارہ امتیاز21 افسران کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا گیا۔ 16 افسران کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔
آئی ایس پی آر کامزید یہ بھی کہنا ہے کہ یہ اعزازات نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے سائنسدانوں اور انجینئرز کی ان خدمات کا اعتراف ہیں جو انہوں نے قومی دفاع، ٹیکنالوجی اور اسٹریٹجک صلاحیتوں کے فروغ کیلئے انجام دیں۔ترجمان پاک فوج کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، ڈپٹی چیئرمین ڈویلپمنٹ کنٹرول کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے خطاب میں ایوارڈ یافتگان کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی خدمات کو پاکستان کے اسٹریٹجک پروگرام اور قومی سلامتی کیلئے ریڑھ کی ہڈی قرار دیا۔انہوں نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں خودانحصاری کے حصول کی اہمیت پر زور دیا اور مستقبل میں بھی اسی جذبے سے کام جاری رکھنے کی تلقین کی۔مزید اہم خبریں
-
بلوچستان کا 1020ارب روپے کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 10اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ
-
کیا بنگلہ دیش’معتبر‘ انتخابات کے لیے تیار ہے؟
-
ٹیکس فراڈ قوانین میں ترامیم کر دیں، 5 کروڑسے کم فراڈ پر گرفتاری نہیں کی جائیگی، چیئرمین ایف بی آر
-
عمران خان نے ایران اسرائیل صورتحال کے پیش نظر احتجاجی تحریک 2 ہفتوں کیلئے مؤخر کردی
-
نائب وزیراعظم اسحاق ڈاراور یو اے ای کے نائب وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن زید النہیان کے درمیان ٹیلفونک گفتگو
-
سردار ایاز صادق سے ازبک سفیر علی شیر تختایف کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
-
آزادی صحافت جمہوری نظام کی روح ہے، پیکا قانون مستند صحافیوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے، وزیراطلاعات
-
اسحاق ڈار سے سپین کے سفیر جوز انتونیو ڈی اوری کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا خوارجی دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کو خراج تحسین
-
ایران جوہری بم بنانے میں سرگرم تھا اور نہ فوری طور پر بم بنانے کے قابل تھا.امریکی انٹیلی جنس
-
نیشنل کمانڈ اتھارٹی سے وابستہ 47 سائنسدانوں اور انجینئرز کو اعزازات سے نوازانے کی پروقار تقریب کا انعقاد
-
مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی، پاکستان کسی بھی ممکنہ اثر سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے، محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.