ایران کی جانب سے اسرائیل پر فائر میزائلوں کی ویڈیو بنانے پر پی آئی اے کی وضاحت سامنے آگئی

پی آئی اے کے پائلٹ نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر فائر کیے جانے والے میزائلوں کی ویڈیو ریکارڈ کرلی تھی

منگل 17 جون 2025 18:42

ایران کی جانب سے اسرائیل پر فائر میزائلوں کی ویڈیو بنانے پر پی آئی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)قومی ایئرلائن کے پائلٹ نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر فائر کیے گئے میزائلوں کی دوران پرواز ویڈیو ریکارڈ کرلی جب کہ اب ترجمان پی آئی اے نے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنانے کے واقعے کی تصدیق کردی ہے۔ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 35ہزار فٹ سے زیادہ بلندی ہو تو دور سے بھی چیزیں نظر آتیں ہیں، پروازپی کے 168کا حامل طیارہ سعودیہ کی حدود میں تھا اور میزائل کا رخ ایران سے عرق اور اسرائیل کی جانب تھا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گزشتہ شب جدہ سے پاکستان آنے والی قومی ایئرلائن کی پرواز سعودی عرب کی فضائی حدود سے گزری تو ایرانی میزائلوں کی کھیپ دمام سٹی سے گزر رہی تھی۔قومی ایئرلائن کے پائلٹ نے ویڈیو سعودی فضائی حدود میں اپنے طیارے کے کاک پٹ سے بنائی۔جس مقام پر اس منظر کو فلمایا گیا وہاں سے ایرانی سرحد بہت قریب ہے۔ہوائی بازی پر نظر رکھنے والے ماہرین نے کہا کہ فضا میں موجود طیاروں کو بیلسٹک میزائل سے کوئی خطرہ نہیں ہوتا کیونکہ یہ اپنے ہدف کی جانب بلندی پر پرواز کرتے ہیں۔