Live Updates

ظ* موجودہ بجٹ وزیر خزانہ نے بڑی محنت سے بنایا ہے یہ ایک مثالی بجٹ ہے،معین وٹو

تمام فورم استعمال کئے جائیں گے پاکستان پانی کا ایک قطرہ بھی بھارت کو نہیں روکنے دے گا،وفاقی وزیر

منگل 17 جون 2025 19:50

۶اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2025ء)قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ بحث میں حصہ لیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل معین وٹو نے کہا کہ پاکستان ایک معاشی بحران سے گزرا ہے،ہم معاشی بحران سے اب نکل چکے ہیں موجودہ بجٹ وزیر خزانہ نے بڑی محنت سے بنایا ہے یہ ایک مثالی بجٹ ہے، حکومت اور وزیر خزانہ کو اس کاکریڈٹ جانا چاہئیبھارت نے پاکستان پر جارحیت کی، پاکستان کی مسلح افواج نے ان کو منہ توڑ جواب دیاپاکستان کے دوست ممالک نے جتنا پاکستان کا ساتھ دیا وہ بھی قابل ستائش ہے بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی بھارت کا یہ اقدام ایکٹ آف وار کے مترادف ہے اس معاہدے پر عملدرآمد کے لئے کوئی فورم نہیں چھوڑیں گے تمام فورم استعمال کئے جائیں گے پاکستان پانی کا ایک قطرہ بھی بھارت کو نہیں روکنے دے گازیادہ سے زیادہ فنڈز فراہم کئے جارہے ہیں تاکہ پانی کی اسٹوریج کے منصوبے مکمل کرسکیں130 ارب سے زیادہ رقوم فراہم کی گئی ہیں رکن اسمبلی نگہت شکیل نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت دونوں ہی کراچی کو اگنور کرتے ہیں کراچی کے شہری بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ہمارے پاس ٹرانسپورٹ بھی نہیں ہیپورا کراچی ڈویلپمنٹ کے نام پہ کھود کے رکھ دیا ہیسندھ حکومت سے سوال ہے کتنے ڈمپرز والوں کو پکڑا ہیکراچی میں ڈکیتیاں ہوتی ہیں گن پوائنٹ پر چیز چھین لی جاتی ہیں اس کا بھی کوئی پرسان حال نہیں ہیصوبائی حکومت کیا کر رہی ہے ایک تاجر نے کہا تھا سندھ کو وزیراعلی مریم نواز دیجیئے اور مراد علی شاہ لے لیں اس لئے کہا تھا کہ ہمارے چیف منسٹر نااہل ہے ایمبولینسز میسر نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شائستہ خان جدون نے پی ٹی آئی اور خیبرپختونخوا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دس میگا اسکینڈل سامنے آئے ہیں کسی سکول میں لائبریری تک نہیں ہیخیبرپختونخوا میں ایوب ٹیچنگ ہسپتال سے مشین چوری ہوگئی ہیایبٹ آباد ہری پور میں میں بارش ہوتی ہے تو سڑکیں نہروں کا سماں پیش کرتی ہیں وہاں ہرے بھرے جنگلات کو کاٹ جارہا ہیکبھی گھڑی چوری ہو جاتی کبھی جنگلات سے درخت چوری ہو جاتے ہیں چور وہاں ہے جہاں اس کو ہونا چاہئے پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر گیلانی نے کہا کہ میرا حلقہ زراعت سے جڑا ہوا ہے پچھلے سال کسان مزدور خوار ہوئے اس سال بھی اکنامک سروے میں بتایا گیاصرف 0.56فیصد اگلریکلچرل گروتھ ہوئی ہے یہ بجٹ میں ایک نالائقی ہے پچھلے سال بھی ہم رونا روتے رہے اور اب بھی یہی حال ہے جنوبی پنجاب کے عوام کے لیے آواز بلند کرنا بہت لازمی ہے ہم حکومت وقت کے ساتھ ہیں لیکن کم ازکم ہماری تجاویز پر تو غور کیا جائے اگر جنوبی پنجاب کو حق نہ دیا گیا تو ہم ووٹ نہیں کریں گے ہم ووٹ دیں گے تو بجٹ پاس ہو گاجنوبی پنجاب میں ہمارا سیکریٹریٹ بحال کیا جائے تخت لاہور سے پتہ نہیں کب جان چھوٹے گی لیکن ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

کوئٹہ سے ملتان فلائٹ آپریشن شروع کیا جائے۔ملتان کوئٹہ موٹر وے پر بھی کام ہونا چاہیے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات