شہید جمہوریت دختر مشرق بے نظیر بھٹو کی 72ویں سالگرہ 20 جون کومنائی جائے گی

بدھ 18 جون 2025 11:25

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام شہید جمہوریت دختر مشرق بے نظیر بھٹو کی 72ویں سالگرہ 20 جون بروز جمعة المبارک شام پانچ بجے سرکلر روڈ ماسٹر خادم ٹی سٹال پر منعقد ہو رہی ہے جس میں ضلعی،سٹی اور پیپلز لیبر بیورو کی تنظیموں سمیت جیالوں کی ایک بڑی تعداد شریک ہو گی پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل و ڈسٹرکٹ میڈیا کوڈینیٹر محمد طاہر شیخ کی اطلاع کے مطابق شہید بی بی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے بمقام پی پی آزاد کشمیر فیصل آباد کے ڈویژنل صدرچوہدری خادم حسین کی رہائش گاہ سرکلر روڈ ماسٹر خادم ٹی سٹال پر ضلعی صدر محمد اعجازچوہدری،سٹی صدر رانا نعیم دستگیر خاں،ڈویژنل جنرل سیکرٹڑی پی ایل بی لال حسین راشد،پی پی سٹی کے سینئر رہنما میاں زکریا حسن ڈار،سٹی جنرل سیکرٹری میاں اشفاق حسین،سابق سٹی جنرل سیکرٹری چوہدری عدیل تاج،ڈویژنل صدر وو مین سکینہ چوہدری ایڈووکیٹ،ضلعی صدر رخسانہ قمر،سٹی صدر شازیہ حسین،سٹی صدر پیپلز ٹریڈر سیل آفتاب احمد بٹ،ٹکٹ ہولڈر محمد حفیظ جنجوعہ،مخدوم سید اکمل شیرازی،سردار عامر حیات سندھو،میاں ارشد ندیم و دیگر قائدین و عہدیداران خصوصی طور پر منعقدہ سالگرہ کی تقریب میں شریک ہو گے