Live Updates

پاکستان کا نام بطور ذمہ دار ایٹمی ریاست سب کی نظر میں آگیا ہے، شیری رحمن

ہر جگہ لوگوں کو مطمئن کیا، ہم تو بات کرنے کو تیار ،ہم نے جنگ مسلط کی نہ بڑھائی، سینیٹ میں اظہار خیال

بدھ 18 جون 2025 20:12

پاکستان کا نام بطور ذمہ دار ایٹمی ریاست سب کی نظر میں آگیا ہے، شیری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء) رہنماء پیپلز پارٹی شیر یرحمن نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے بیرونِ ملک پاکستان کا مقدمہ لڑا، دہشت گردی پر موثر بات کی گئی، پاکستان کا نام بطور ذمہ دار ایٹمی ریاست کے سب کی نظر میں آگیا ہے۔سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے شیری رحمن نے کہا کہ اسرائیل نے وہی جنگ مسلط کی جو بھارت نے پاکستان پر مسلط کرنے کی کوشش کی تھی۔

دنیا میں کسی نے نہیں دیکھا کہ پانی بطور ہتھیار استعمال کیا گیا ہو، یہ خطرناک رجحان ہے، ہم نے ہر جگہ لوگوں کو مطمئن کیا، ہم نے کہا کہ ہم تو بات کرنے کو تیار ہیں، نہ ہم نے جنگ مسلط کی اور نہ بڑھائی۔شیری رحمان نے کہا کہ انڈس واٹر ٹریٹی معطل کرنے کی کوئی شق نہیں ہے، دورے کے دوران صبح 8سے رات 12 تک بلاول بھٹو قدموں پر رہتے تھے، دورے میں ہمارا سونے اور پینے کا کوئی حال نہیں تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہائبرڈ گاڑیوں پر 18فیصد ٹیکس لگانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اقدام سے آپ کی سڑکوں پر پھر کالے دھوئیں والی گاڑی چلے گی۔ دنیا میں کوئی الیکٹرک گاڑی پر ٹیکس نہیں لگا رہا، جنوبی ایشیا الیکٹرک گاڑیوں کی طرف جا رہا ہے، لاہور میں ماحول دیکھا ہی پاکستان میں سانس لینا مشکل ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جتنے پرانے منصوبے 15اور 20سال سے چل رہے ہیں ان کا دوبارہ جائزہ لینا ہو گا، دفاع اور قرضوں کے بجٹ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبوں میں فوڈ انسیکیورٹی نظر آرہی ہے، موسمیاتی تبدیلی کے بجٹ میں کٹوتی کردی گئی، لاس اینڈ ڈیمج فنڈ کا سنا، وہ فعال نہیں، ایف بی آر کو سی ای او کو گرفتار کرنے کا ڈریکونین اختیار دیا گیا ہے، ایف بی آر کو ڈریکونین اختیار دینے سے کیا نجی شعبہ بڑھے گا ۔انہوں نے کہا کہ پبلک سیکٹر تو سکڑ گیا ہے، اب نوکریاں تو نجی شعبے سے آنی ہیں، ہم نے اپنی تنخواہ تو بڑھالی، کم سے کم اجرت ہم نے نہیں بڑھائی، تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات