
ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کرنے والی جماعت نے 15 ہزار افراد کو برطرف کر دیا،احمد کریم کنڈی
بدھ 18 جون 2025 20:20
(جاری ہے)
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا کو 130 ارب روپے ملے، اور ہم نے آئین میں ترمیم کرکے صوبوں کے حقوق محفوظ کیے۔
بیرسٹر سیف پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ سینیٹ میں صوبوں کے حصے کم کرنے کی قرارداد پیش کر چکے ہیں، مگر ہم نے ان جیسے لوگوں کا راستہ آئین کے ذریعے روکاانہوں نے واضح کیا کہ صرف این ایف سی کی میٹنگ بلانا کامیابی نہیں، بلکہ اس کا عملی نفاذ اصل کامیابی ہے۔احمد کریم نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے دور میں نویں این ایف سی ایوارڈ کا انعقاد نہیں کیا، اور اب وقت ہے کہ مرکز سے بات چیت جرگہ کی سطح پر کی جائے۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ صرف تربیلا ڈیم کی مد میں خیبرپختونخوا کا حق 2500 ارب روپے سے زائد بنتا ہے، اور پرویز خٹک نے پن بجلی منافع کو غیر منجمند کروا کے کئی گنا اضافہ کیا۔ موجودہ حکومت کا موازنہ کسی اور سے نہیں بلکہ پرویز خٹک کی حکومت سے کیا جانا چاہیے کیونکہ ان کے دور میں پن بجلی کا صرف ایک منصوبہ 36 میگاواٹ کا مکمل ہواانہوں نے کہا کہ ہم نے آئینی حق ہونے کے باوجود تیل پر ایکسائز ڈیوٹی وفاق سے وصول نہیں کی، اور پانی کی مد میں بھی 8.78 ملین ایکڑ فٹ میں سے 3 ملین کا استعمال ہی نہیں ہو رہا۔ سندھ کو جب ایک ملین سے کم پانی ملا تو وہ اپنا مقدمہ لڑنے نکل کھڑا ہوا۔انہوں نے زرعی انکم ٹیکس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 56 لاکھ پر بھی 15 لاکھ اور 15 کروڑ پر بھی 15 لاکھ ٹیکس دینا پڑ رہا ہے، جو ایک ناقابل فہم نظام ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ وزیراعلیٰ اپنی کابینہ کے ہمراہ کور کمانڈر کے پاس کھانے پر گئے، ہمیں فیصلہ سازوں کے ساتھ بیٹھنا ہوگا اور اپنے امن وامان سےمتعلق کچھ کرناہوگا۔احمد کریم نے ورلڈ بینک کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں چار کروڑ افراد غربت کی لکیر کے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، اور ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کرنے والی جماعت نے اسی اسمبلی کے ذریعے 15 ہزار افراد کو برطرف کر دیا۔انہوں نے تحریک انصاف کی حکومت پر فاٹا ہاؤس جیسے قیمتی اثاثے مقتدر حلقوں کے حوالے کرنے کا الزام بھی عائد کیا، اور مطالبہ کیا کہ فری بجٹ اور پوسٹ بجٹ پروگرامز کا انعقاد کیا جائے، جبکہ این ایف سی اور پن بجلی منافع کے متعلق جرگہ تشکیل دیا جائے۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی مریم نواز کاستھرا پنجاب ورکرز کو کم ازکم تنخواہ نہ دینے پر برہمی کااظہار، کنٹریکٹرز کو فائنل وارننگ جاری
-
اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس اور ٹوکن ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ
-
جولائی میں غیرملکی درآمدات میں 23فیصد اضافہ،حجم 5.86ارب ڈالر رہا
-
پتوکی ،اوباش کی 16سالہ لڑکی سے زیادتی ،ویڈیو بناکر وائرل کردی ، مقدمہ درج
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے کی لئے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو یورپیئن انٹرنیشنل ایکسیلینسی ایوارڈ سے نوازا گیا
-
بیرون ممالک ائیرپورٹس ،سپرسٹورزپر پاکستانی پویلین قائم کئے جائیں ‘ نجم مزاری
-
کراچی‘ مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
کراچی: مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا رحیم یار خان میں دو سالہ بچی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے پرشدید غم وغصے کااظہار
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
جہانگیر ترین سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کے لئے سرگرم ،5کروڑ روپے امداد کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.