
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو پسندیدہ اور اہم ایٹمی ملک قرار دے دیا
میں نے پاکستان اور بھارت کی نیوکلیئر جنگ رکوائی، پاکستان ایک اہم ایٹمی طاقت ہے، میں اس کو پسند کرتا ہوں، پاکستان کے لوگ بھی بہت اچھے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میڈیا سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ
بدھ 18 جون 2025
20:45

(جاری ہے)
یاد رہے گزشتہ روز بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی تھی کہ ایران غیرمشروط طور پر ہتھیار ڈال دے، ہمارا صبر جواب دے رہا ہے۔
ایکس پر اپنے ٹویٹ میں امریکی صدر نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اب ہمیں ایران کی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول حاصل ہے، ایران کے پاس اچھے فضائی ٹریکرز اور دیگر دفاعی سازوسامان موجودہ تھا، ایران کے پاس یہ سامان بڑی مقدار میں تھا، ایران کا سازوسامان امریکی دفاعی سازوسامان کا مقابلہ نہیں کرسکتا، کوئی بھی امریکا سے اچھا دفاعی سازوسامان نہیں بنا سکتا۔ ہمیں معلوم ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر کہاں چھپے ہوئے ہیں، ہم فی الحال ایرانی سپریم لیڈر کو نہیں مارنے جارہے ، ایرانی سپریم لیڈر آسان ہدف ہیں،ہم ایرانی سپریم لیڈر کو قتل کرنے نہیں جارہے ، ہمارا صبر جواب دے رہا ہے، ایران غیرمشروط طور پر ہتھیار ڈال دے، ہم نہیں چاہتے کہ میزائل شہریوں یا امریکی فوجیوں کو نشانہ بنائیں۔ دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کو سرنڈر کرنے کے انتباہ کو مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایران کبھی سرنڈر نہیں کرے گا، امریکا کی کسی بھی فوجی کارروائی کے سنگین اور ناقابل تلافی نتائج ہوں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے سرکاری ٹی وی پر قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ ان کا ملک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کی اپیل کو قبول نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ امن یا جنگ ایران پر مسلط نہیں کی جا سکتی ،دانشمند لوگ جو ایران، ایرانی قوم اور اس کی تاریخ کو جانتے ہیں، وہ اس قوم سے دھمکی آمیز زبان میں کبھی بات نہیں کریں گے، کیونکہ ایرانی قوم ہتھیار نہیں ڈالے گی۔انہون نے کہا کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے سنگین غلطی کی ہے جس کی اسے سزا ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ایران کی تاریخ سے واقف ہیں، وہ جانتے ہیں کہ ایرانی دھمکیوں کا اچھے طریقے سے جواب نہیں دیتے۔انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام اپنے شہدا کے خون اور اپنی سرزمین پر ہونے والے حملے کو کبھی نہیں بھولیں گے۔مزید اہم خبریں
-
ریاست نے عمران خان کو جیل میں ڈالا ہوا ہے، ریاست چلانے والو! وقت ایک جیسا نہیں رہتا، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ
-
پاکستان نے جرمنی منتقلی کے منتظر افغان شہریوں کو حراست میں لے لیا
-
ہماری حکومت نے پہلی مرتبہ ٹیرف کمیٹی کو باقاعدہ منظم کیا ، سیکٹورلز کی تعداد بڑھا کر 17 کر دی ، جام کمال خان
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں وسیع نیٹ ورک فعال ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
صدرِ مملکت کا ملک کے مختلف علاقوں میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
-
سردار ایاز صادق کا گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں سیلابی ریلوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف 5روزہ سرکاری دورے پر جاپان روانہ
-
معرکۂ حق میں حصہ لینے والے شہدا اور غازیوں کو ایوارڈ دیئے گئے ہیں، وفاقی وزیر قانون
-
ترقی پذیر ممالک پلاسٹک آلودگی کے اثرات کا سب سے زیادہ بوجھ برداشت کر رہے ہیں، ڈاکٹر مصدق ملک
-
راولپنڈی: خاوند کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق، خاموشی سے تدفین کی کوشش ناکام بنا دی گئی
-
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید بارش اور گلیشیئر پھٹنے سے تباہی، 17 افراد جاں بحق
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کرنٹ لگنے سے دو بہنیں جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.