
حکومت کی تمام معاشی پالیسیاںآئی ایم ایف کے پروگرام کی محتاج ہیں ‘ جاوید قصوری
عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ، ریلیف نہ دیا تو حکمرانوں کا انجام بھی حسینہ واجد جیسا ہو گا ‘تقریبات سے خطاب
جمعرات 19 جون 2025 16:43

(جاری ہے)
حکومت کے پاس اس سے چھٹکارہ حاصل کرنے کا کوئی ٹھوس منصوبہ بندی نہیں۔عوام مہنگائی، بے روزگاری اور بجلی کے ہوشربا بلوں سے بد حال ہو چکے ہیں۔
ظالم حکمرانوں نے اپنی مراعات میں تو اضافہ کر لیا مگر عوام، تاجروں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد پر ٹیکسوں میں اضافہ کرکے عرصہ حیات تنگ کر دیا ہے۔لوگ بجلی کے بلوں پر قتل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ جب تک حکومت عوام کو ریلیف فراہم نہیں کرتی اس وقت تک ہم سڑکوں پر رہیں گے۔حکمرانوں کو ہمارے مطالبات ماننے ہونگے۔ بصورت دیگر ان کا انجام بھی حسینہ واجد جیسا ہو گا۔قوم اب مزید ان ظالموں کا ظلم و ستم برداشت کرنے کو تیار نہیں۔ موجودہ حکومت اشرافیہ کو مراعات اور غریب عوام پر ٹیکسوں کی بھر مار کر رہی ہے۔محمد جاوید قصوری نے مزید کہا کہ ملک و قوم کو اس وقت درپیش مختلف قسم کے مسائل کا مل کر سامنا ہے۔سیاسی بے یقینی، معاشی ابتری، انتہا پسندی اور سماجی تقسیم نے جہاں معاشرے کی بنیادیں ہلا دی ہیں وہیں آئینی اداروں کی حالت زار اور ان پر اٹھتے سوالوں نے بے یقینی کی فضا قائم کر دی ہے۔ حکمرانوں کے اللوں تللوں کا بوجھ ملکی معیشت کے لئے نا قابل برداشت ہو چکا ہے، اس سے چھٹکارہ حاصل کرنا ضروری ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عوام کو تعلیم اور روزگار کے مواقع میسر نہیں ہوتے۔ بد قسمتی سے پاکستان میں پونے تین کروڑ بچے سکول سے باہر ہیں، دس سال سے کم عمر کے 79 فیصد بچے پڑھنے کی صلاحیت سے محروم ہیں۔پاکستان کے ذمہ قرضے مقررہ قانونی حد سے زیادہ 78 فیصد کی بلند شرح پر ہیں، پالیسیوں میں عدم تسلسل کی وجہ سے سرمایہ کاری اور برآمدات کا فقدان ہے۔ہر شعبہ جمود کا شکار ہے ۔
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ پیدا کرنے والے بڑے بڑے طرم خان رگڑ دیئے جائیں گے، فیصل واوڈا
-
خیبرپختونخواہ میں سرکاری فنڈز کا 10 فیصد غیرریاستی مسلح گروہوں کو دیا جاتا ہے، مولانا فضل الرحمان
-
بستیوں کو پانی کے راستوں سے ہٹا کر نئے مقامات پر آباد کریں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ
-
لاہور میں قابل اعتراض پارٹی منعقد کرنے پر گرفتار خواجہ سراؤں کیخلاف درج مقدمہ خارج
-
سیلاب متاثرین سے اظہارِ ہمدردی، یو اے ای میں یومِ آزادی کی تقریبات ملتوی
-
نا اہل ،ائیر کنڈیشنڈکمروں تک محدود افسران کو ریلوے میں رہنے کوئی حق نہیں‘حنیف عباسی
-
وزیرداخلہ نے سعودی وفد سے فیلڈ مارشل کے مکالمہ کی تفصیل بتا دی
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا ممکنہ طوفانی بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم
-
خشک سالی اور ڈیم: افغانستان میں پانی کا بحران علاقائی شکل اختیار کر گیا
-
جنگ میں غیبی مدد حاصل تھی، بھارت کے 6 طیاروں کے تباہ ہونے کی وڈیوز ہمارے پاس ہیں، وزیرداخلہ
-
خیبرپختونخواہ حکومت کے تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل گیا
-
جوڈیشل کمیشن میں تحریک انصاف نو مئی میں ملوث ثابت ہو تو ضرور معذرت کریں گے، ترجمان پی ٹی آئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.