
صوبہ ہزارہ سمیت جہاں بھی نئے صوبے بنانے کی گنجائش ہے بنائے جائیں، وفاقی وزیر سردار محمد یوسف
جمعہ 20 جون 2025 13:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آئندہ حج کے لیے سعودی حکومت کی طرف سے پالیسی آ گئی ہے اور انہوں نے ٹائم لائن کا بتا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج 2025 کے انتظامات کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، ہم سعودی تعلیمات کے مطابق اس پر عمل کریں گے، 10 جولائی کو سعودی حکومت پاکستان کے حج کوٹے کا اعلان کرے گی۔
پاکستان کا حج کوٹا ایک لاکھ 79 ہزار 210 ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ مشکل حالات میں تیار کیا گیا ہے، ہمیں توقع ہے کہ اس سے پاکستان کے عوام کیلئے بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ زراعت پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشنرز کی پینشن میں اضافہ کیا گیا ہے۔ برآمدات کو فروغ دینے کے لیے بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی ترقی کیلئے منصوبوں کا تعلق صوبوں سے ہے، صوبوں کو چاہیے کہ وہ سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں۔کے پی کی صوبائی حکومت بھی عوام کے ساتھ انصاف کرے اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے تعمیری کام کرے۔ انہوں نے کے پی میں ہزارہ اور ضلع مانسہرہ میں ایک ایک کو ٹارگٹ کر کے بنیادی انسانی حقوق سے محروم کیا گیا اور دیوار کے ساتھ لگایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مانسہرہ کی تین لاکھ کی آبادی ہے اور لوگ پینے کے پانی کو ترس رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع مانسہرہ کے پانی اور گیس کے مسائل حل کیے جائیں۔وہاں پر زلزلے سے تباہ ہونے والا تعلیم اور صحت کا انفراسٹرکچر بری طرح تباہ حال ہے اس کے لیے بھی اقدامات اٹھائے جائیں ۔ضلع مانسہرہ کے سکی کناری ڈیم کے متاثرہ لوگوں کو معاوضہ دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ صوبہ ہزارہ سمیت جہاں بھی صوبوں کی گنجائش ہے وہاں پر نئے صوبے بنائے جائیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ پاکستان کا حج کوٹہ آبادی کے تناسب سے 0.1 فیصد ہوتا ہے اس کے لیے دو لاکھ تیس ہزار پاکستانیوں کو حج کا موقع ملنا چاہیے۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی مریم نواز کاستھرا پنجاب ورکرز کو کم ازکم تنخواہ نہ دینے پر برہمی کااظہار، کنٹریکٹرز کو فائنل وارننگ جاری
-
اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس اور ٹوکن ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ
-
جولائی میں غیرملکی درآمدات میں 23فیصد اضافہ،حجم 5.86ارب ڈالر رہا
-
پتوکی ،اوباش کی 16سالہ لڑکی سے زیادتی ،ویڈیو بناکر وائرل کردی ، مقدمہ درج
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے کی لئے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو یورپیئن انٹرنیشنل ایکسیلینسی ایوارڈ سے نوازا گیا
-
بیرون ممالک ائیرپورٹس ،سپرسٹورزپر پاکستانی پویلین قائم کئے جائیں ‘ نجم مزاری
-
کراچی‘ مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
کراچی: مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا رحیم یار خان میں دو سالہ بچی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے پرشدید غم وغصے کااظہار
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
جہانگیر ترین سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کے لئے سرگرم ،5کروڑ روپے امداد کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.