Live Updates

وزیراعظم شہبازشریف سے وزیرمملکت برائےقانون بیرسٹر عقیل ملک اوراراکین قومی اسمبلی کی ملاقاتیں

جمعہ 20 جون 2025 16:35

وزیراعظم شہبازشریف سے وزیرمملکت برائےقانون بیرسٹر عقیل ملک   اوراراکین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اراکین قومی اسمبلی شاکر بشیر اعوان، احمد رضا مانیکا، ریاض الحق جج، ڈاکٹر حفیظ الرحمن دریشک اور وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے الگ الگ ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ارکان قومی اسمبلی نے وزیر اعظم کو عوام دوست اور پاکستان کے معاشی مسائل کو حل کرنے کے لئے ایک کامیاب بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دی۔

ملاقاتوں میں متعلقہ حلقوں کے امور اور ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقاتوں میں وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال اور وزیر مملکت پاور ڈویژن عبد الرحمن کانجو بھی موجود تھے۔\932
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات