Live Updates

ایران امریکی صدر کو قتل کرنے کی سازش کر رہا ہے، امریکی سینیٹر

یہ بات ہمیں انٹیلی جنس اور فوجی ذرائع سے پتہ چلی ہے اور ہم 2 سال سے جانتے ہیں،گفتگو

جمعہ 20 جون 2025 19:29

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء)امریکی سینیٹر ٹیڈ کروز نے دعوی کیا ہے کہ ایران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی سازش کر رہا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ٹیکساس سے منتخب ہونے والے امریکی سینیٹر ٹیڈ کروز نے دعوی کیا کہ ایرانی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی سازش کر رہے ہیں اور اگر یہ سچ ہے تو پھر ہمیں ایران پر فورا حملہ کردینا چاہیے۔

ٹیڈ کروز نے مزید کہا کہ میرا نہیں خیال کہ امریکی فوج ایران پر حملہ کرے گی یا وہ خامنہ ای کو لازمی قتل کرے گی یہ اس کیلیے اہم نہیں لیکن اگر خطرہ امریکی صدر کو ہے تو اس پر کوئی دو رائے نہیں ایران لازمی طور پر ٹرمپ کو قتل کرنا چاہتا ہے، یہ ایک کھلی حقیقت ہے، سینیٹر ٹیڈ کروز نے بتایا کہ یہ بات ہمیں انٹیلی جنس اور فوجی ذرائع سے پتہ چلی ہے اور ہم 2 سال سے جانتے ہیں، ٹیڈ کروز نے کہا، میں یہ نہیں کہہ سکتا ابھی کہ اس میں ہم نے کسی ایرانی شہری کو پکڑا، لیکن یہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور ہم یہ جانتے ہیں۔

(جاری ہے)

سینیٹر ٹیڈ نے بتایا کہ ایران ایسا جب سے کرنا چاہ رہا ہے جب قاسم سلیمانی کا قتل کیا گیا ہے، کیوں کے قاسم سلیمانی کے قتل کا حکم ڈونلڈ ٹرمپ نے 2020 میں دیا تھا، ٹرمپ نے مجھے ستمبر میں تفصیل سے بتایا تھا کہ انہیں اصل خطرہ ایران سے ہے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات