
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت اہم اجلاس، ٹرین حادثات، ریل کاپ بے ضابطگیوں، تاخیر اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی
جمعہ 20 جون 2025 21:47

(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے ہدایت دی کہ خانیوال واقعے کی رپورٹ فوری طور پر جمع کروائی جائے تاکہ اس کی روشنی میں ضروری اقدامات کیے جا سکیں۔
مزید برآں شاہین آباد کوارری کے بند ہونے کے معاملے میں متعلقہ ذمہ داریوں کا تعین کرنے کی ہدایت کی گئی اور رپورٹ فوری طور پر وزارت کو جمع کرانے کی تاکید کی گئی۔اجلاس میں ریلوے کی ذیلی کمپنی ریلوکاپ میں سامنے آنے والی بے ضابطگیوں پر جاری فیکٹ فائنڈنگ انکوائری پر بھی بریفنگ دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی میں متعدد مالی بے ضابطگیاں پائی گئی ہیں۔ انکوائری کی سربراہی آئی جی پاکستان ریلوے پولیس (آئی جی/پی آر پی) نے کی۔ اجلاس میں انکوائری ٹیم کی جانب سے یہ سفارش بھی کی گئی کہ سابق افسران کے خلاف ایف آئی اے کے ذریعے فوجداری کارروائی شروع کی جائے۔وفاقی وزیر نے اجلاس کے دوران بدعنوانی پر ’’زیرو ٹالرنس‘‘ پالیسی کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ کرپشن، غفلت یا غیر ذمہ داری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کارکردگی نہ دکھانے والے افسران اور عملے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جبکہ اچھی کارکردگی دکھانے والے ملازمین کو انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا جائے گا۔محمد حنیف عباسی نے ہدایت دی کہ تمام افسران اور ملازمین اپنی ذمہ داریاں خلوص، شفافیت اور پیشہ ورانہ دیانتداری سے انجام دیں تاکہ پاکستان ریلوے کو ایک جدید، فعال اور عوام دوست ادارہ بنایا جا سکے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں اکثر چینی کا بحران کیوں پیدا ہو جاتا ہے؟
-
ٹرمپ پیوٹن مذاکرات کی ناکامی پر بھارت پر مزید ٹیرف لگے گا، امریکی وزیر خزانہ
-
روسی صدر پیوٹن کے ساتھ اہم ڈیل کیلیے تیار ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
-
غیرمناسب سیاست کا سب سے بڑا نقصان قوم کو ہوا، نائب وزیراعظم
-
باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے اور کلاؤڈ برسٹ سے 8 افراد جاں بحق، متعدد لاپتہ
-
جنسی زیادتی کا بطور دہشت گردی اور جنگی ہتھیار کے استعمال میں اضافہ، رپورٹ
-
شام: حالیہ فرقہ وارانہ تصادم ممکنہ جنگی جرائم، یو این تحقیقاتی کمیشن
-
غزہ: امداد کی ترسیل پر اسرائیلی رکاوٹیں جاری، بھوک سے 235 افراد ہلاک
-
لاہور میں موٹرسائیکل سوار لڑکی پر نامعلوم شخص کا تشدد
-
ملک میں کبھی بھی سیاسی تبدیلی سے معاشی پالیسی میں تبدیلی نہیں آنی چاہیئے
-
ابو کے لاڈلے کو 2 انٹرویو دینے پر ایوارڈ دے دیا گیا
-
عمران خان قوم کا عظیم لیڈر ہے ،پی ٹی آئی کیلئے ان کی رہائی سب سے بڑھ کر ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.