
حکومت مشرقِ وسطیٰ کی صورت حال کے پیش نظر اسلامی سربراہی کانفرنس کا اجلاس بلائے، حافظ نعیم الرحمن
ؒامریکا عالم اسلام کا دشمن، غزہ اور ایران میں اسرائیلی جارحیت کی پشت پناہی کررہا ہے، امیر جماعت اسلامی کا خطبہ جمعہ
جمعہ 20 جون 2025 22:30
(جاری ہے)
واشنگٹن کی مدد کے بغیر اسرائیل کی کوئی حیثیت نہیں، پوری عالمی برادری کے حق میں ہونے کے باوجود امریکا نے غزہ میں جنگ بندی کی سلامتی کونسل کی قرارداد ویٹو کردی، یہ سوچے سمجھے منصوبے کے مطابق دنیا کو جنگ کی آگ میں دھکیل رہا ہے۔
انہوں نے اعادہ کیا کہ پاکستان کے عوام ایران کے ساتھ ہیں۔ اسلامی ممالک کی حکومتیں امریکا سے خوف زدہ نہ ہوں، بلکہ ڈٹ جائیں اور امت کے جذبات کی حقیقی ترجمانی کریں۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اسرائیل کے ایران پر حملوں اور امریکا کے جنگ میں کودنے کے اعلانات کے باوجود حکومت پاکستان سنجیدہ اقدامات کرتی نظر نہیں آتی۔ دنیا بھر کے مسلمان پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ اسلام آباد غزہ اور ایران کے مسئلہ پر قائدانہ کردار ادا کرے، جنگ کی آگ پھیلتی گئی تو یہ مشرقِ وسطیٰ کے ساتھ جنوبی ایشیا اور دنیا کے دیگر خطوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لے گی اور پھر اس کی تباہی کو روکنا کسی کے بس میں نہیں رہے گا۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ مسلم ممالک اپنے ذاتی مفادات کو ایک طرف رکھتے ہوئے امت کے اجتماعی مفاد پر جمع ہوجائیں تاکہ اسلام دشمن قوتوں کے گھناؤنے ایجنڈے کو ناکام بنایا جاسکے۔مزید قومی خبریں
-
ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا، دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
چینی گارمنٹس کمپنی کا پاکستان میں خصوصی اقتصادی زون قائم کرنے کا اعلان
-
پنجاب میں ضمنی انتخابات رینجرز کی سکیورٹی میں کرانے کا فیصلہ
-
سیلاب کی تباہ کاریاں؛ بونیر میں اموات 400 سے تجاوزکرگئیں، 2 ہزار 300 مکانات، 6 سکول، 639 گاڑیاں تباہ
-
بیوہ سے مبینہ تعلقات؛ نوجوان نے خاتون کے بچوں کو نشہ آور گولیاں کھلادیں، 11 سالہ بیٹا جاں بحق
-
سانگھڑ میں گاڑی سے صحافی خاور حسین کی لاش برآمد، پولیس نے خودکشی کا شبہ ظاہر کردیا
-
اسلام آباد سے کراچی جانیوالی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، طیارہ حادثے سے بال بال بچا
-
بارشوں اور سیلاب کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح مسلسل بلند، درجنوں دیہات سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا
-
سیالکوٹ میں 2 سالہ بچے کی پر اسرار ہلاکت کا معمہ حل، چچی قاتل نکلی
-
خیبر پختونخوا میں سیلاب متاثرین کےلیے زلمی فاؤنڈیشن اور جاوید آفریدی کی جانب سے ایک کروڑ روپے کا اعلان
-
اسلام آباد،مزید بارشوں کی پیش گوئی، ہائیکنگ ٹریلز پر 19اگست تک شہریوں کا داخلہ ممنوع
-
روسی صدر پیوٹن کا صدرزرداری کو خط، سیلاب سے نقصانات پر دکھ کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.