
آرمی چیف کو وائٹ ہاوس میں ظہرانے پر بلانے کی سب سے زیادہ تکلیف پی ٹی آئی کو ہوئی ہے‘ احسن اقبال
ہفتہ 21 جون 2025 18:02

(جاری ہے)
وزیراعلی پنجاب کے خواب ستھرا پنجاب کو حقیقت بنانے کیلئے صفائی کی ڈیوٹی سرانجام دینے والے اہلکار مبارک باد کے مستحق ہیں۔
ہمارا مذہب ہمیں صفائی نصف ایمان کا درس دیتا ہیصفائی کی کمی کئی ایک بیماریوں کی وجہ بنتی ہے ۔آپ لوگ سینٹری ورکرز نہیں بلکہ آپ اس ملک کی صفائی ستھرائی کے ضامن ہیں نبی کریم ﷺ نے اپنے مبارک ہاتھوں سے اپنے گھر اور گلی کی صفائی کی۔بدقسمتی سے اپنے ماحول کو گندا رکھنا ہمارا معمول بن چکا ہیاپنیگھر،گلی،محلہ،شہر اور ملک کو صاف بنا کر ہم نے یہ ثابت کرنا ہے کہ صفائی ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ہمیں نونہالان وطن کو صفائی ستھرائی کی عملی تربیت دینی ہوگی ۔امریکہ و یورپ میں کوئی بندہ دفاتر اور پبلک پلیسز پر سگریٹ نوشی نہیں کرسکتا۔ہمیں اپنے لوگوں کی یہ تربیت بھی کرنی ہوگی کہ وہ گندگی پھیلانے کی بجائے صفائی کو اپنی عادت بنائیں۔ہمیں پلاسٹک بیگز کے استعمال کو ترک کرنا ہوگا ۔صفائی ستھرائی صرف پیلی وردی والے ورکر کا کام نہیں بلکہ یہ ہماری سب کی ذمے داری ہیجب لوگ اپنے گھروں میں سوتے ہیں تو آپ لوگ اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں صفائی ورکرز ہمارے ہیرو ہیں میں آپ سب کے کام کو سلام پیش کرتا ہوں۔احسن اقبال نے کہا کہ نارووال آج پاکستان میں ترقی کی مثال بن چکا ہے۔آج کا نارووال علم کی بستی بن چکا ہے۔انشااللہ ہم نارووال کو تعلیم کے ذریعے ترقی کا ایک نمونہ بنائیں گے ۔امن،تعلیم اور ترقی ہمارا مشن ہے۔ہمارے دروازے ظالموں کیلئے بند ہیں۔ہماری طاقت ہمیشہ کمزور لوگوں کے ساتھ ہوتی ہے۔نارووال نے میری تعلیم کی بنیاد پر میرا انتخاب کیاتھاآج میں نے تعلیم کے بہترین مواقع نارووال میں پیدا کرکے اپنا قرض اتار ہے۔وفاقی وزیر نے کہا آج سے چند سال پہلے ایک اناڑی نے ملک کی معیشت کا دیوالیہ نکال دیا تھا۔ملکی معیشت کی بحالی کیلئے ہم نے مشکل فیصلے کیے۔ایک سیاسی جماعت سوشل میڈیا پر پاکستان،اسکی فوج اور اسکے اداروں کی مخالفت کرتی تھی آپ نے 10مئی کو دیکھا کہ پاکستان کی فوج سے بہتر کوئی فوج نہیں ہے،ہماری بہادر فوج نے بھارت کو دن میں تارے دکھا دئیے تھے۔ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے ۔آرمی چیف کو وائٹ ہاوس میں ظہرانے پر بلانے کی سب سے زیادہ تکلیف پی ٹی آئی کو ہوئی ہے۔آج قوم سے سامنے پی ٹی آئی کی حقیقت واضح ہوچکی ہے۔پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کے ذریعے پلنے والی جماعت ہے ۔مسلم لیگ پاکستان کی ماں ہے،اس جماعت نے پاکستان کو بنایا تھا۔پاکستان نے ہمیشہ مسلم لیگ کے دور میں ہی ترقی کی ہے۔پی ٹی آئی کے 4سالوں میں نارووال میں کونسا ترقیاتی منصوبہ بنایا گیا۔وزیراعلی کے مشن کو کامیاب بنانے کیلئے ڈی سی نارووال اور انکی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔بعد ازاں وفاقی وزیر احسن اقبال نے سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اہلکاروں میں چیک تقسیم کیے۔مزید اہم خبریں
-
جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب نے نیا خط لکھ دیا
-
کراچی میں بارش کی تباہی، 16 افراد جاں بحق
-
ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی نے کراچی سے ایک سیٹ نہیں جیتی لیکن مقتدرہ نے تمام سیٹیں بانٹ دیں
-
وزارت آئی ٹی کے ماتحت ادارے میں اربوں روپے کے ہیرپھیر کا انکشاف
-
میں نے 26ویں ترمیم والے دن کہا تھا کہ 27ویں ترمیم بھی آئے گی
-
چینی وزیر خارجہ اہم ترین دورہ پر پاکستان پہنچ گئے
-
پاکستان نے بھارتی ایئرلائنز کیلئے اپنی فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع کردی
-
پاکستان کی ترقی اور کامیابی کا تسلسل جو نظر آرہا ہے وہ آرمی چیف کی وجہ سے ہے
-
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کے نئے منصوبے کی شدید مذمت کرتے ہیں، جرمنی
-
ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کمی ہوگئی
-
انسان دوستی کے عالمی دن پر امدادی کارکنوں کے تحفظ پر زور
-
جیل میں بند فلسطینی رہنماء کے ساتھ بدسلوکی کی مذمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.