
میرواعظ کا کشمیری سیاسی نظر بندوں کی حالت زار پر اظہار تشویش
علیل حریت رہنما شبیر احمد شاہ کو طبی سہولیات کی فوری فراہمی کا مطالبہ
ہفتہ 21 جون 2025 20:16
(جاری ہے)
میرواعظ نے بھارتی حکومت سے اپیل کی کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لے اورشبیر احمد شاہ کو فوری طبی سہولیات فراہم کرنے کے علاوہ ان کے اہل خانہ کو ان تک رسائی دے۔
میر واعظ عمر فاروق نے مشرق وسطیٰ بالخصوص غزہ اور ایران کی صورتحال پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جارحیت اب ایران تک پھیل گئی ہے، جہاں سینکڑوں عام شہری شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی صورتحال الفاظ میں بیان نہیں کی جا سکتی ، اس سے زیادہ بھیانک اور غیر انسانی فعل کیا ہوسکتا ہے کہ جب بھوک اور پیاس کے مارے فلسطینی جب امدادی خوراک حاصل کرنے کے لیے جمع ہوتے ہیں تو انہیں بمباری کرکے وہیں قتل کر دیا جاتا ہے۔میر واعظ نے کہا کہ آج جب دنیا تیسری عالمی جنگ اور انسانیت کی تباہی کے خطرے سے دوچار ہے اقوام کو باہمی گفت و شنید کے ذریعے اعتماد بحال کرنا ہوگا تاکہ تنازعات کو پرامن اور مخلصانہ طریقے سے حل کیا جا سکے۔انہوںنے مزید کہا کہ آج ہم عوامی ایکشن کمیٹی کا 61 واں یومِ تاسیس منا رہے ہیں جو میرواعظ مولوی محمد فاروق شہید نے قائم کی تھی۔ انہوںنے کہا کہ بھارتی حکومت نے حال ہی میں عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد کی ہے جو صریحاً خلاف قانون ہے کیونکہ یہ تنظیم ہمیشہ مسائل کے حل کے لیے بات چیت کی ضرورت پر زور دیتی رہی ہے ۔مزید کشمیر کی خبریں
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.