اسرائیلی جارحیت نے دنیا کاامن خطرے میںڈال دیا، امریکہ نے جنگ میں براہ راست شمولیت کرکے تیسری جنگ عظیم کا آغاز کردیا،فرح ناز اکبر

ایرانی ایٹمی تنصیبات پرامریکی حملے جنگی جرائم ہیں، اسرائیل،امریکی جارحیت سے مشرق وسطیٰ ہمیشہ کیلئے مشکلات کا شکارہوگا،،وفاقی پارلیمانی سیکرٹری تعلیم

پیر 23 جون 2025 23:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد شعبہ خواتین اسلام آباد کی صدر ورکن قومی اسمبلی ووفاقی پارلیمانی سیکرٹری تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ وقومی ورثہ فرح ناز اکبرنے ایران پر امریکی حملے کے خلاف بیان میںکہاہے کہ اایران کی ایٹمی تنصیبات پر بلااشتعال امریکی حملہ ایران کی خودمختاری،علاقائی سالمیت،اقوام متحدہ کے منشور اور خود امریکہ کے آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے اور یہ حملے ہٹ دھرمی ،جارحیت اور جنگی جرائم ہیں۔

انہوں نے کہاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی اور فریب کا مظاہر کرتے ہوئے نئی جنگیں نہ شروع کرنے کے وعدے سے پھر گئے ہیں،امریکی جارحیت دنیا کاامن تباہ کرنے کے مترادف ہے،ان کا یہ قدم انسانیت کو ایک ایسے بحران میں دھکیلتاہے جس کے نتائج ناقابل واپسی ہوسکتے ہیں، اگر یہ صورتحال یونہی بڑھتی رہی تو اس کے نہایت تباہ کن نتائج مرتب ہونگے جو صرف اس خطے تک محدود نہیں رہیں گے،شہری جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناناضروری ہے اور تمام فریقین فوری طورپر جنگ بندی کریں، تمام اقوام کو بین الاقوامی قانون ،خصوصی بین الاقوامی انسانی قوانین کی پابندی کرنی چاہئیے، بحران کا حل صر اور صرف اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور مقاصد کے مطابق مکالمے اور سفارت کاری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنما فرح ناز اکبر نے مزید کہاکہ اسرائیلی جارحیت نے دنیا کے امن کو خطرے میںڈ ال دیا، امریکہ نے اسرائیل ،ایران جنگ میں براہ راست شمولیت کرکے تیسری جنگ عظیم کا آغاز کردیا جس کا نقصان پوری دنیا کوہوگا،اب وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اتحادو اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے متحد ہوکر ایران کاساتھ دیں، اسرائیل خطے میں میں عدم استحکام پھیلانے والی دہشت گرد ریاست ہے جو امریکہ اور مغربی طاقتوں کی پشت پناہی سے اسلامی ممالک کوکمزور کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے اگر اب بھی خاموشی اختیار کی گئی تو کل کسی اور اسلامی ملک کا نمبر ہوسکتاہے۔

انہوں نے کہاکہ اسرائیل اور امریکی جارحیت کی وجہ سے مشرق وسطیٰ ہمیشہ کیلئے مشکلات کا شکار ہوگا، پاکستان کے عوام امریکی جارحیت کے خلاف اپنے نہتے اسلامی برادر ہمسایہ ملک یران کے ساتھ کھڑے ہیں اور اب وقت آ چکاہے کہ مسلمان ملک عملی اقدامات کریں محض مذمتی بیانات سے دشمن نہیںرکتے ،اگر آج ہم خاموش رہے تو کل ہمیں بھی کوئی بچانے والانہیں ہوگا۔